پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار عرفان ملک اور علی حسن کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں فنکاروں کو گولڈن ویزا کامیڈی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر دیا گیا ہے۔ عرفان ملک اور علی حسن کو ویزا دس سال کے لیئے جاری کیا گیا ہے۔گولڈن ویزا ملنے پر عرفان ملک اور علی حسن نے یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔