پاکستان آرمی کے گوادر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
گوادر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھر گھر جا کر تیار کھانا اور راشن دیا جا رہا ہے۔ اب تک 1300 سے زائد خاندانوں کو 28 ٹن خشک راشن کے ساتھ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا چکا۔
اس کے علاوہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کے علاج کے لیے چھ فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ پاک فوج دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
جیوانی میں موبائل میڈیکل کیمپ کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔