پاک فوج نے کالام اور بحرین کو ملانے والی شاہراہ پر برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔
کالام اور بحرین کو ملانے والی سڑک پر کئی گھنٹوں تک شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ برف میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پاک فوج کی ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ نہ صرف مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا بلکہ انہیں خوراک اور ادویات بھی مہیا کی گئیں۔
شدید برفباری کی وجہ سے کالام اور بحرین میں بڑی تعداد میں موجود سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ کالام سے پشمل تک سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔