نیوزی کرکٹ ٹیم کے دورہ سے قبل کرکٹ نیوزی لینڈ کا 2 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ نیوزی لینڈ کا دو رکنی سکیورٹی وفد سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وفد میں نیوزی لینڈ پلئیرز ایسوسی ایشن اور آزاد سکیورٹی ماہرشامل ہیں جبکہ وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں ٹیم ہوٹل اور سٹیڈیم انتظامات کا جائزہ لے گا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپریل میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔