درآمدات میں نرمی،ایک ماہ میں موبائل فونز کی امپورٹ 76 فیصد بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ ماہ 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کئے گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔
دستاویزات کےمطابق گزشتہ سال اگست میں ہی 13 ارب 92 کروڑ کے فون درآمد کئے گئے تھے۔اگست 2023ء میں موبائل فونز کی درآمد پر 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔گزشتہ مالی سال میں 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2022-23ء میں موبائل فونز کی درآمد پر مجموعی 57 کروڑ ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے۔2021-22ء میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز امپورٹ ہوئے تھے۔