عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 216800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھنے سے 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2067 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔