سینیگال کے شمال میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سینٹ لوئس شہر کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 300 افراد سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔