پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر سے خطرات لاحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنےکیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی،چیئرمین شپ کیلئےجمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر درخواستگزار نےالیکشن کمیشن سےرجوع کرلیا ہے۔
درخواستگزارنوید انجم خان نےموقف اختیارکیا کہ بطورپی ٹی آئی ورکرچیئرمین شپ کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کروائے،میرےکاغذات نامزدگی پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کرمستردکردیئے،پی ٹی آئی آئین مجھےاجازت دیتا ہےکہ بطورچیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔
درخواست گزار نےاستدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرےاعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول موخرکیاجائے،بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سےاستدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے۔3 مارچ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔