بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 44 افراد جاں بحق درجنوں جھلس گئے۔
وزارت صحت بنگلہ دیش کےمطابق آگ 7 منزلہ عمارت میں لگی،حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 75 افراد کوریسکیو کرلیا،فائر فائٹزر نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔
ڈھاکہ کےمرکزی برن اسپتال میں 40 زخمیوں کا علاج جا ری ہے،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حکام کےمطابق عمارت میں موجود بریانی کےریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی جس نے اوپر کےفلورزکو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔