صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عوام مشکل میں ہیں،کوشش ہے ان کی امیدوں پر پورا اتریں، دعا کریں اسمبلی عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ دعا کریں اسمبلی عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے اور مشکل وقت میں عوام کے لیے ریلیف کا بندوبست کرسکیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں،کوششیں ہوگی کہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکوں۔ مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ایک صوبائی اسمبلی موجود ہے، تحریک انصاف کو چاہئے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ آج سولہویں نومنتخب سولہویں قومی اسمبلی اجلاس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھایا۔