بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا۔
بدھ کے روز بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
پریذائڈنگ افسر زمرک اچکزئی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا جبکہ اجلاس میں کل 56 ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
نومتخب اراکین اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر زمرک اچکزئی نے اجلاس ملتوی کرنے سے قبل اعلان کیا کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔