فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کے آڈٹیوریم میں"زبان یارِمن ترکی"کی تقریب رونمائی و پذیرائی کا انعقادکیا گیا،تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظفر علی چوہدری نے کی جبکہ اصغر ندیم سید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
مایہ نازطبی ماہرڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی کتاب "زبان یار من ترکی" کی تقریب رونمائی کی تقریب فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کے آڈٹیوریم میں منعقد ہوئی. یہ ترکی پر ایک تحقیقی اورتاریخی سفرنامہ ہےجو تین سال میں مکمل ہوا،کتاب میں عثمانی ترکوں کے دورحکومت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام ایشیا پیسفیک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ڈاکٹرحسن خلیل نےکیا. تقریب میں شرکاء کو کتاب کی اہمیت سے آگاہ کیا اور آسٹریلیا میں بسنےوالے پاکستانیوں کے بارے میں آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی،پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔
اس تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری نے کی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے بہت سے معززین نے شرکت کی۔
وائس چانسلر نےترکی اور پاکستان کےدیرینہ سماجی،سیاسی ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی. انہوں نے ڈاکٹر حسن خلیل اور ایشیا پیسفیک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کو سراہا جنہوں نے اس تاریخی کتاب کی اشاعت کو ممکن بنایا۔
دیگر مہمان گرامی نےکتاب کے حوالے سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا"زبانِ یارِ من ترکی "،ترکی کے حیرت انگیز سفر پر مبنی یہ کتاب پاکستان اور ترکی کے درمیان عمیق تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اورڈاکٹر تصور بھٹہ کا قلم تاریخ، ثقافت اور دونوں ممالک کے مابین گہرے جذباتی بندھن کو نمایاں کرتا ہے۔
"زبانِ یارِ من" محض ایک کتاب نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان موجود بے پناہ محبت، احترام اور باہمی اشتراک کی ایک زندہ مثال ہے۔ اس سفرنامے کے ذریعے، مصنف نے ترکی کی زمینوں پر اپنے قدم رکھنے کے لمحات کو بیان کیا ہے، جہاں ہر گوشہ، ہر بستی اور ہر شہر پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ دوستی کی کہانیاں سناتا ہے۔
اس کتاب کا اجراء پاکستان اور ترکی کےتعلقات میں ایک نیا باب رقم کرنے کا سبب بنےگا،جو کہ ایک دوسرے کی ثقافت،تاریخ اورعوام کے مابین محبت اوراحترام کو مزیدمضبوط بنائے گا،"زبانِ یارِ من" کےذریعے،قارئین کو نہ صرف ترکی کی خوبصورتی اوراس کی غنی ثقافت کا تجربہ ہوگا بلکہ انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ کس طرح دونوں ممالک اپنی مشترکہ تاریخ اور مقاصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔"
مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ اقبال،ڈاکٹر محسن مگھیانہ، پروفیسر مریم صدیق، ڈاکٹر محبوب کشمیری جبکہ اصغر ندیم سید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،تمام شرکاء نے اظہار خیال کرتےہوئے کتاب کی تحقیق، اشاعت اورلب لباب کو بہت سراہا۔
تقریب کے آخرمیں ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ نےتمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں تمام مہمان گرامی میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔