صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہےکہ بھارتی شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ادارے کے لوگ براہ راست ملوث ہیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا خون آلود چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے،دہشت،وحشت اور ظلم بھارت کی پہچان بن چکی ہے،اپنے حق کی آواز اٹھانا بھارت جیسے ظالم ریاست کے سامنے گناہ ہوچکا ہے
سکھوں کے حقوق غصب کرنا اب بھارتی دہشتگرد ریاست کے بس کی بات نہیں،اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی ذمہ داری ہےکہ بھارت کی وحشت سے معصوم لوگوں کو بچایا جائے،بلوچستان اور پاکستان کے عوام بھارتی مظالم کی شکار سکھ برادری کے ساتھ ہیں۔