پنجاب کی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کے جعلی خام مال کا اسکینڈل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق مختلف شہروں میں میڈیسن مارکیٹ سے بڑی مقدار میں جعلی خام مال برآمدکیا گیاہے،ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نےچھاپےمارکرخام مال سیل کر دیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ پہلےجعلی خام مارکیٹ میں پہنچایا گیا،پھراس سےمختلف کمپنیوں نےدوائیں بنائیں اورمیڈیکل اسٹورز تک پہنچادیں،پانچ اہم ادویات کےمخصوص بیچزکو مارکیٹوں میں بیچنے سے روک دیا گیا ہے۔