پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 اختتام پزیر ہو گئی جبکہ مشق کے دوران بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز نے ایف ایم 90 میزائلز سے سطح آب سے فضا میں ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور لائیو میزائل فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔