سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردارکرتےہوئےکہا ہےکہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔
عرب میڈیارپورٹس کےمطابق بغیراجازت نامے کےحج کرنا غیرقانونی عمل ہےجس کی سزا رہائشیوں اورغیرملکیوں کےلیےقیدکےساتھ 50 ہزارریال تک جرمانہ ہوسکتی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ خلاف ورزی کےمرتکب تارکین وطن کو 6 ماہ کی جیل ہوسکتی ہےاورسزا مکمل ہونے پر 10 سال کے لیے ملک بدرکردیا جائےگا،مزید برآں اس قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کی میڈیا چینلز پر تشہیربھی کی جائی گی۔
یاد رہےکہ سعودی وزارت داخلہ نےمقامات مقدسہ میں داخل ہونے والےہرعازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی قراردیا تھا،یہ اجازت نامےویب سائٹ اور ایپلی کیشن کےذریعےباآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔