کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی سٹی سکین رپورٹ درست آ گئی ۔
ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہناہے کہ سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ کراچی کیلئے سفر کریں گے ۔یا درہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران محمد وسیم جونیئر نے باونڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔گیند لگنے کے بعد سرفراز احمد گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے، بعدازاں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا سٹی سکین کیا گیا ، سٹی سکین کی رپورٹ درست آئی ہے اور سرفراز صحت مند ہیں ۔