سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کےمطابق سعودی گولڈمارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،جہاں 24 قیراط ایک گرام سونا کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 243.65 ریال رہی،جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.34 ریال، 21 قیراط کی قیمت 213.19 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام کی قیمت 182.74 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 142.13 ریال میں دستیاب رہا۔