اوبرایٹس نے جاپان میں نئی ربورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کروادی۔
جاپان میں اب اوبرایٹس کےذریعےروبورٹ کھانا ڈیلیور کریں گے،جس کے بعد جاپان اوبر ایٹس پلیٹ فارم پر روبورٹ ڈیلیوری دستیاب کرنے والی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ بن جائے گا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کےمطابق اوبر ایٹس نےجاپان میں آن لائن کھانا ڈیلیور کرنے کے لئےمٹسوبشی الیکٹرک اور روبوٹکس کمپنی کارٹکن کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا۔
اوبر اپنےشراکت داروں کےساتھ مل کرخودمختارفٹ پاتھ روبوٹ لانچ کرے گا جو اگلے ماہ (یعنی مارچ) تک ٹوکیو کےکچھ حصوں میں کھانے کے آرڈر کی فراہمی شروع کر دیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ اس سے جاپان پہلی بین الاقوامی مارکیٹ بن جائے گا جس کے لیےاوبر ایٹس پلیٹ فارم پرخود مختار ڈیلیوری دستیاب ہوگی۔اوبر ایٹس اب تک ریاست ہائے متحدہ کے چند شہروں میں روبوٹ فوڈ ڈیلیوری کا کام کر رہی ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہےکارٹکن کا ماڈل سی روبوٹ،جسے گوگل کے سابق ملازمین نے 2019 میں اوکلینڈکیلیفورنیا میں قائم کیا تھا،جاپان میں ڈیلیوری سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ماڈل سی روبوٹ اپنےاردگرد کے ماحول کو نیویگیٹ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے اور انسانی چلنے کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے۔