بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکول پریت جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
جوڑے نےبدھ کو گوا میں ایک روایتی انداز میں شادی کی،شادی کی تقرب کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں،اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر اداکارہ نے پیسٹل شیڈکا لہنگا پہنا جبکہ جیکی نے سفید شیروانی پہنی۔
انسٹاگرام پر اپنی شادی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نےہیش ٹیگ "abdonobhagna-ni" شامل کیا۔ پوسٹ کا کمنٹس سیکشن مداحوں کے مبارکباد کے پیغامات سے بھرگیا،ورون دھون، سمانتھا روتھ پربھو، اتھیا شیٹی نے تصاویر کے نیچے لکھا، ’’مبارک ہو‘‘۔
View this post on Instagram
راکل پریت سنگھ اورجیکی بھگنانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں ایک سنگیت شامل تھا جس میں شلپا شیٹی اور راج کندرا نے پرفارم کیا۔شادی میں قریبی رشتہ داروں ،دوستوں کے علاوہ بہت ساری دیگر مشہور شخصیات نے میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ دوسرے بالی وڈ جوڑوں کی طرح بیرون ملک یا راجھستان کا انتخاب کرنے کے بجائے زندگی کے اہم ترین دن کو یادگار بنانے کے لیے انھوں نے ساحلی شہر گوا کو منتخب کیا ہے۔