امریکا نے ایک بارپھر پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کی شفاف تحقیقات پرزور دیا ہے۔
ترجمان امریکی محکہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہونیوالی انتخابی بےضابطگیوں کی شفاف تحقیقات ہوں،پاکستان میں اتحادی حکومت بننے سے پہلے تبصرہ نہیں کریں گے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نےمزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیاں سے آگاہ ہیں، ہمیں پاکستان میں پابندیوں سے رپورٹس پر تشویش ہےجو آزادی اظہار کےخلاف ہیں،ہمیں سوشل میڈیا پرپابندیوں پربھی تشویش ہے،ہم پاکستان سے کہتے ہیں وہ آزادی اظہار کا احترام کرے،سوشل میڈیا تک صارفین کی رسائی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
ہم پاکستان کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران بنیادی حقوق کے احترام زور دیتے رہیں گے۔