نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کےلیے نئی جے آئی ٹی بنانے اور ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور سوشل میڈیا پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی، مذموم مہم کے ذریعے افسران پر دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
حکام کے مطابق جے آئی ٹی ذمے داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور اقدامات تجویز کرے گی، تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔