امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے 2.1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سپین میں اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکرو سافٹ اگلے دو سالوں میں 2.1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے سپین میں اپنی مصنوعی ذہانت (AI) اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو وسعت دے گا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کمپنی کے وائس چیئرمین اور صدر بریڈ سمتھ نے ایک پوسٹ میں اس اقدام کا اعلان کیا۔
سمتھ نے کہا ہماری سرمایہ کاری صرف ڈیٹا سینٹرز بنانے سے باہر ہے یہ اسپین کے لیے ہماری 37 سالہ وابستگی، اس کی سیکیورٹی اور ترقی اور اس کی حکومت، کاروبار اور لوگوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کا ثبوت ہے۔