ملک بھر میں ستمبر 2023 سے اسمگلنگ کے خلاف شروع کیا گیا کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5 جنوری تا 11 فروری کے دوران ملک بھر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی سامان ضبط کرلیا گیا۔ ملک بھر میں 77 مؤثر آپریشنز میں 11.757 میٹرک ٹن کھاد، 3.687 میٹرک ٹن آٹا اور 24.856 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 400 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے جس کے تحت 19051.372 میڑک ٹن کھاد، 2408.629 میٹرک ٹن آٹا اور 7635.871 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔