عام انتخابات کے بعد مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاونٹس مذموم مقاصد کے حصول کے لئے سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے پر اُترآئی۔ عام انتخابات کے ختم ہوتے ہی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو اشتعال دلانا شروع کردیا۔
مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس انتخابات میں ریاستی اداروں کو دھاندلی کا ذمہ دار ٹھہرا کر عوام کو ایک بار پھر بغاوت پر اکسا رہے ہیں، مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے سرکاری افسران کو سرِ عام ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے جن میں متعدد کمشنرز ، آر اوز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
الیکشنز میں سرکاری افسران اپنے قانونی اور آئینی فرائض سر انجام دے رہے تھے انکو ایسے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس کی جانب سے سیکیورٹی اور سرکاری افسران کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
رپورٹ کے مطابق اپنی محنت اور قابلیت سے کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس آفیسر بننے والی خواتین افسران کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص سیاسی جماعت کی کاروائیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔
کسی بھی سیاسی لیڈر یا پارٹی کو اِس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کے وہ سرکاری افسران کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہراساں کریں، مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف باقاعدہ کیمپین بھی چلائی جارہی ہے۔
مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سیکیورٹی و سرکاری افسران کی تصاویر شائع کرکے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے سیکیورٹی افسران کے خلاف یہ گھٹیا پروپیگنڈا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔
مخصوص سیاسی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کی جانب سے سیکیورٹی و سرکاری افسران پر لگاتار الزامات کے ذریعے عوام کو انتشار اور فساد کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ریاستی اداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈا کا مقصد عوام کو بھڑکانا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔