پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد اراکین اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج دو بجے ہوگا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اسپیکر ہاؤس پشاور میں نامزد وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈہ پور کے زیرصدارت ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اب تک ہونے والے مزاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کےلئے پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے دونوں جماعتیں متفق ہوگئیں۔