پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔686 روپےکےاضافے سے10گرام سونےکی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، عالمی منڈی میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کے دام 2034 ڈالر ہوگئے۔