پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مستعفی کشمر راولپنڈی ڈویژن لیاقت چٹھہ کے انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل سے متعلق اعترافی بیان کے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشنر کا عہدہ بہت ذمہ دارہوتاہے، صاف وشفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، اسکی تحقیقات ہونی چاہیے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارامؤقف تھا الیکشن عدلیہ کےلوگوں سے کرائے جائیں، کمشنر کہتا ہےجیتے ہوئے لوگوں کو ہروایا گیا ت وسنجیدہ معاملہ ہے، ان سیٹوں کو بھی دیکھنا چاہیے جو اس میں شامل ہیں۔
دوسری جانب وزارت عطمیٰ کےلیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمرایوب نے کہا کہ کمشنر پنڈی ہمارے لیے سب سے بڑا ثبوت ہے، کمشنر کا بیان ثابت کرتا ہے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، یہ تو صرف راولپنڈی سے آیا ملک بھر میں دھاندلی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے بیان میں خوفناک انکشافات بھی کیئے ہیں۔
لیاقت چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔