پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہے اس لیئے وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کو پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی دعوت بھی دی۔
موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ھے
پی ٹی آٸ حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں
ھم مبارکباد پیش کریں گے
مسلم لیگ ن کو…
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرمرکزی حکومت بنا لیں۔
لازمی پڑھیں۔ خواجہ سعد رفیق کا لطیف کھوسہ کے ہاتھوں شکست پر رد عمل سامنے آگیا
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔