بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 9 سے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار نواب جنگیز مری کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حلقہ پی بی 9 کا رزلٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے نواب جنگیز مری ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق حلقہ پی بی 9 سے نواب جنگیز مری 7 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
فارم 47 کے مطابق جنگیز مری کے حریف میر نصیب اللہ مری 6 ہزار 277 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو پی بی 9 کے کچھ پولنگ سٹیشن پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔