حیدرآباد میں الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج میں شریک شکرکاء سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا نے خطاب میں حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کچھڑی بن رہی ہے،آنےوالی حکومت 8یا 10مہینے سے زیادہ نہیں چلےگی،میری نظرمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان چور نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بڑی تعدادمیں خریدو فروخت ہوئی،خریدو فروخت پرالیکشن کمیشن کہاں ہے؟ ڈھائی تین مہینےپہلے ہی پتہ تھا کہ پیمنٹ ہوگئی ہے،ڈھائی تین مہینےپہلےہی الیکشن کےنتائج بک چکےتھے، ہم الیکشن نتائج کیخلاف احتجاج کررہےہیں، دوستوں نےکہا جلسہ کریں،میں نےانکارکردیا،میں الیکشن کےدوران کہیں نہیں نکلا۔
ان کا کہناتھا کہ فوج سرحدوں کوسنبھال رہی ہےدہشتگردی کامقابلہ کررہی ہے، فوج سرحدوں کو سنبھال رہی ہےاس کی وجہ سےہم آرام سےگھوم رہےہیں،فوج ہماری اپنی ہےاس سےدورہونےکاسوچ بھی نہیں سکتے، اللہ تعالیٰ فوج کواپنےحفظ وامان میں رکھے، فوج فیڈریشن کی علامت ہے، فوج نےسب کوآزمالیاہوسکتاہےایمرجنسی یامارشل لالگ جائے۔
پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارےججوں کی رہنمائی فرمائے،پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی الیکشن طرح فنکشنل لیگ نےبھی کرایا،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےبھی پی ٹی آئی کی طرح الیکشن کرایا،الیکشن کمیشن نےزمین آسمان ایک کردیا۔