مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت سازی کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کے در پر بھی حاضری دے کر یوٹرن لے گی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن جید عالم دین اور رکھ رکھاؤ کے حامل بہادر دانشمند سیاسی راہنما ہیں، ان کے موقف سے اختلاف کیا جا سکتا ہے احترام سے نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی بہت تضحیک کی اور بہتان لگائے ، گالیاں دیں ، تاہم، آج پی ٹی آئی قیادت کو انکے در دولت پہ حاضر ہونا ہی پڑا۔
جناب مولانا فضل الرحمٰن جید عالم دین اور رکھ رکھاؤ کے حامل بہادر دانشمند سیاسی راھنما ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
انکے موقف سے اختلاف کیا جا سکتا ھے احترام سے نہیں
PTIنے انکی بہت تضحیک کی بہتان لگاۓ ،گالیاں دیں
آج PTI قیادت کو انکے در ِ دولت پہ حاضر ھونا ھی پڑا
ھر کہی بات منہ پر ھی آتی ھے۔۔
سو اسی…
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر کہی بات منہ پر ہی آتی ہے، سو اسی قدر کہا جائے جتنا برداشت کر سکیں۔
اپنے ایک اور بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی زرداری کے درپر حاضری دے کر یوٹرن لے گی، پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر حملے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا، سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کا سب سے زیادہ فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوا۔
وفاق میں حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بعد PTI بہت جلد زردای صاحب کے در ِ دولت پر حاضری دیکر ایک اور یو ٹرن لے گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
پی ٹی آٸ نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنیکی بجاۓ مکالمہ کیاھوتا تو آج کا دن نہ آتا
سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینیفشری اور ذمہ دار خود…