آخر کار بھارت نے رواں سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان کر دیاہے ، بھارتی ٹیم کی قیادت کپتان روہت شرما ہی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ 2023 میں ورلڈ کپ کے دوران ہم مسلسل 10 میچز میں کامیابی کے بعد بھی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے جس سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔ جے شاہ نے دعویٰ کیا کہ میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ 2024 میں شیڈول ٹی ٹوینٹی کا ورلڈکپ ہم ہی جیتیں گے ۔
اس سےقبل یہ چہہ مگوئیاں جاری تھیں کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ہاردک پانڈیا کے سپرد کی جائے گی جیسا کہ انہوں نے 2022 کے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوا کر اپنی قیادت کا لوہا منوایا تھا ۔