وزارت صحت کے مطابق پشاور اور سبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزات قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور اور سبی کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پائے گئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کیلئے دروازہ کھولیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔