عام انتخابات دوہزار چوبیس سےمتعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے 260 حلقوں میں سے 135 کے آراوز نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ آراوزکے اس عمل سے انتخابی شفافیت کیلئے کاوشیں متاثر ہوئیں۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق آراو فارم 45 انتخابی امیدواروں، ایجنٹس اورمبصرین کی موجودگی میں بناتا ہے، 260 حلقوں میں سے 135 کے آراوز نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ جس سےانتخابی شفافیت کیلئےکاوشیں متاثر ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اِن حلقوں میں فافن مبصرین کونتائج کی تیاری کا مشاہدہ بھی نہیں کرنےدیا۔ 135 حلقوں میں 46 میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار، 43 میں ن لیگ اور 28 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوئے۔
آراوز نے 65 حلقوں کے نتائج تیاری میں انتخابی امیدواروں اور ایجنٹس کوجائزہ لینے سےروکا، رات دو بجے تک نتائج تیاری کی قانونی مہلت پرصرف 4 انتخابی حلقوں میں عمل ہوا، زیرمشاہدہ اسی حلقوں میں سے بیالیس میں تھیلےامیدوار یاایجنٹس کےبغیر کھولےگئے۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے آراوز نے 53 حلقوں میں فارم 45 کی گنتی میں غلطیوں کی نشاندہی کرکے درستگی کروائی، رپورٹ میں الیکشن کمیشن سے آراوز کی جانب سے نتائج میں قانونی تقاضوں پرعمل نہ کرنے کانوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔