متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم مہنگا ہوگیا، بنگلہ دیشی ٹکے میں ریال کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 12 فروری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 21 پیسے اضافے سے 76.01 روپے پر بند ہوا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.15 درہم ملیں گے، جبکہ یو اے ای سے رقم پاکستان بھیجنے والوں کو فائدہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 2 پیسے اضافے سے 22.51 روپے کا ہوگیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے میں نرخ 30.25 پر برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 279.33 روپے ہوگئی۔