اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے، پی ٹی ایف کے انتخابات میں ٹینس اسٹار کو 8 ووٹ ملے۔ نومنتخب صدر ملک میں ٹینس کے فروغ کیلئے پُرعزم ہیں۔
ٹینس اسٹار اعصام الحق سخت مقابلے کے بعد پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے، اعصام الحق نے 15 میں سے 8 ووٹ حاصل کئے، اعصام الحق کے مدمقابل اصغر نواز کو 7 ووٹ ملے۔
اعصام الحق 1998ء سے پروفیشنل ٹینس سے وابستہ ہیں، وہ متعدد بار ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد اس عزم کا ظہار کیا ہے کہ ملک میں ٹینس کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔