ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 800 روپے اور 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 185000روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔