گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 209 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1.7 فیصدزیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست میں گھروں کی تعمیر کےلیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8 فیصدکی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 211 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جو اگست میں کم ہوکر209 ارب روپے ہوگیا۔
واضح رہے کہ اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کامجموعی حجم 7960 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ سال اگست کے 7998 ارب روپے کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے۔