روس نے پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قلت کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو دیکھ کر مزید اقدامات کریں گے، پابندی کا اطلاق روس کی زیرِ قیادت یوریشن اکنامک یونین ممبران پر نہیں ہوگا ، یونین ممبران میں بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغستان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔