Live Updates: مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں: اسماعیل بقائی
ضمانت یہ ہے کہ دشمن دوبارہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے: ترجمان ایرانی دفتر خارجہ
ایران نے امریکا کی تجویز پر پاکستان کو باضابطہ جواب بھجوادیا،ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے امریکا کی تجویز پر پاکستان کو باضابطہ جواب بھجوادیا،ایران کا ردعمل ظاہر کرتا ہے ایران نے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدرنے انٹیلی جنس سربراہ جنرل مجید خادمی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اور مسعود پزشکیان کا کہناتھا کہ ایران کی سلامتی اور عوام کی آزادی آپ کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔
مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں: اسماعیل بقائی
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی ڈیڈ لائن کی وجہ سے اپنے وطن کے دفاع سے نہیں ہچکچائیں گے،مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ضمانت یہ ہے کہ دشمن دوبارہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے،ایران دشمن کے خلاف تمام تر صلاحیتیں اور وسائل استعمال کرے گا،دشمن کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنے کیے پر پچھتائے،یہ کارروائی امریکا کے لیے ایک تباہ کن رسوائی ثابت ہوئی،امریکا نے سبق سیکھ لیا ہوگا کہ اپنی خودمختاری کیلئے تمام ایرانی متحد ہو جاتے ہیں،بہادر خانہ بدوش اور ہمارے قبائل نے نمایاں کردار ادا کیا،ایران ہر حال میں اپنی قومی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرے گا۔
امریکا کی موجودہ صورت حال،عالمی طاقت کا خاتمہ قرار
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے امریکا کی موجودہ صورتحال کو عالمی طاقت کا خاتمہ قرار دیا۔
ایک ویڈیو میں ٹکر کارلسن کا کہنا ہے۔ یونی پولر ورلڈ کا اب خاتمہ ہوچکا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جوامریکا وجود میں آیا وہ اب پہنچانا نہیں جارہا۔ ہم گلوبل امریکی سلطنت کا اختتام دیکھ رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں معروف امریکی صحافی ٹَکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خلیجی ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔
ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ ایجنٹس سعودی عرب اور قطر میں بڑے پیمانے پر بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، ان گرفتاریوں کو ابھی تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تاکہ علاقائی استحکام کو مزید نقصان نہ پہنچے۔
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔
ترک میڈیا نے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مستقبل میں دوبارہ جنگ نہ ہونے کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔
قبل ازیں سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی تجاویز کا مسودہ مل گیا ہے۔ مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران فیصلے کیلئے کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا مستقل جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، تہران عارضی جنگ بندی کیلئے آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے کی تجویز میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے پلان پر آج ہی رضامندی ضروری ہے۔
امن منصوبے کا خاکہ پاکستان نے تیار کیا جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 دن کے اندر ایک جامع معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ممکنہ معاہدے کو عارضی طور پر اسلام آباد اکارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے ہونے کی صورت میں ایران ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوکر اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرے گا۔ بدلے میں ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں گی اور منجمد اثاثے بحال ہونگے۔ معاہدے میں آبنائے ہرمز کے لیے ایک علاقائی فریم ورک بھی شامل ہوگا۔
ایران نے حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا
ترجمان ایرانی فوج نےکہا ایران میں پلوں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملوں کا جواب دے دیا،حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا ہے۔
ایرانی فوج کےترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے پریس بریفنگ میں کہامتحدہ عرب امارات میں ایکسن موبل اور شیورون گیس کے مراکز،اورامریکی پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرمیزائل حملہ کیا گیا،یہ فیکٹری امریکی طیاروں کیلئے عسکری ساز و سامان تیار کرتی ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نےبتایاکہ بحرین میں امریکی پیٹروکیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا،ڈرون حملے میں صنعتی مرکز کےاہم حصے تباہ ہوگئے،کویت میں الشعیبہ پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرحملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔
یونیورسٹی پر بنکر بسٹر بم گرانا ٹرمپ کی جاہلیت اور پاگل پن کا اظہارہے، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نےشریک یونیورسٹی پر امریکا کی جانب سےکی جانے والی بمباری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یونیورسٹی پر بنکر بسٹر بم گرانا ٹرمپ کی جاہلیت اور پاگل پن کا اظہارہے۔
ایرانی نائب صدر نےکہاکنکریٹ کی عمارت تباہ کرنےسےایرانی علم کوتباہ نہیں کیاجاسکتا،ہمارے پروفیسرز اوراساتذہ ہی علم کا مضبوط قلعہ ہیں،دنیا کی کوئی بھی سفاکیت ایرانی عوام اور سائنس کا الگ نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب تہران کی یونیورسٹی پربمباری پرامریکی کانگریس وومن یاسمین انصاری نےبھی کڑی تنقید کی ہے،کہاشریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایران کی ایم آئی ٹی ہے،اس یونیورسٹی سےکئی انجینیئرز سیلیکون ویلی تک پہنچے،ایرانی انجینیئرز نےکامیاب ترین امریکی کمپنیوں کی بنیاد رکھی،ہم ایک کروڑ کی آبادی والے شہر میں یونیورٹی پر بمباری کیوں کررہے ہیں۔
مشرق وسطی ٰجنگ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.64 فیصد کمی ریکارڈ
مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے پاکستانی برآمدات متاثر ہونے لگیں۔ مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.64 فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بھی ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو کر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر پر آگئیں۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث پاکستانی برآمدات پر منفی اثرات جاری ہیں۔ مارچ 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.64 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ برآمدات ایک ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں۔
مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو کر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔دستاویز کے مطابق مجموعی گڈز ایکسپورٹس میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا مارچ برآمدات 8.04 فیصد کم ہو کر 22 ارب 73 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔
اسی عرصے میں درآمدات 6.64 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جس کے باعث تجارتی خسارہ 22 ارب 68 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 27 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ماہرین کے مطابق شپمنٹ میں تاخیر اور فریٹ چارجز میں اضافہ ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی ایک امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق مجید خادمی گزشتہ تقریباً 5 دہائیوں سے ایران کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔
قبل ازیں اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دارالحکومت تہران میں ایک کارروائی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کو شہید کر دیا ہے۔
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کیلئے نیا مجوزہ منصوبہ پیش کردیا
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے کی تجویز میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے پلان پر آج ہی رضامندی ضروری ہے۔
مجوزہ منصوبے میں پہلے جنگ بندی اور پھر حتمی معاہدہ شامل ہے ۔ منصوبے پر اتفاق ہوگیا تو 20 دن میں حتمی معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی ۔ فوری طور پر جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فیڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کیے۔
امن منصوبے کا خاکہ پاکستان نے تیار کیا جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 دن کے اندر ایک جامع معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ممکنہ معاہدے کو عارضی طور پر اسلام آباد اکارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے ہونے کی صورت میں ایران ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوکر اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرے گا۔ بدلے میں ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں گی اور منجمد اثاثے بحال ہونگے۔ معاہدے میں آبنائے ہرمز کے لیے ایک علاقائی فریم ورک بھی شامل ہوگا۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی تجاویز کا مسودہ مل گیا ہے۔ مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران فیصلے کیلئے کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ہمیں لگتا ہے کہ امریکا مستقل جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، تہران عارضی جنگ بندی کیلئے آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔
اہم تنصیبات پر ایرانی میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ حیفا شہر میں کئی اہم تنصیبات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
تازہ ایرانی حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تل ابیب میں 15 مقامات پر ایرانی میزائل اہداف پر گرے۔ ایک اسرائیلی زخمی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ واٹر لائن پھٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا جگہ جگہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں ٹیلی کام بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اماراتی فورسز نے ابوظبی میں مصفح انڈسٹریل زون پرمیزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ ملبہ گرنے سے انڈسٹریل زون کو نقصان پہنچا۔ سعودی عرب میں بھی دو ڈرونز مار گرائے گئے۔
ایران پر تازہ بمباری میں 6 بچوں سمیت 34 شہری شہید
ایران کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کیلئے امریکا اور اسرائیل نے حملے تیز کردیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رات کو ہونے والی بمباری میں شہید ہونے والے ایرانیوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ تہران میں متعدد مقامات پر بم گرائے گئے۔ 6 بچوں سمیت 23 شہریوں نے جام شہادت نوش کی۔
ایران کے شہر قم میں پانچ اور ساحلی شہر بندر لنگہ میں چھ شہری امریکی اور صیہونی سفاکیت کا نشانہ بنے۔ تہران کی شریف یونیورسٹی پربھی بمباری کی گئی۔ جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ بیروت میں رہائشی عمارت پرحملے میں 8 افراد شہید اور 55 زخمی ہوگئے۔
امریکی انتظامیہ کسی قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایرانی افواج بھی امریکا کی اسی طرح کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔
الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’کسی ملک کے انفراسٹرکچر اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس ملک کی پوری آبادی کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور یہ ایک طرح سے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کسی منطق اور قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو اسی صورت میں کھولا جائے گا، جب ایران ٹرانزٹ ٹول کا ایک حصہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے استعمال نہیں کر لیتا۔
واضح رہے کہ ایران نے یہ عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرے گا۔
ایران کی سینٹرل ملٹری کمانڈ کے جنرل علی عبداللہ علی آبادی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی ایک ’بے بس، اعصاب شکن، غیر متوازن اور احمقانہ اقدام‘ ہے۔
ایران کا ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ
ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ ہوں گے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایرانی فٹبال نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر گہری تشویش ہے، اس واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی عام افراد زخمی ہوئے۔ یقینی بنایا جارہا ہے کہ پاکستانیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو،یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان تحمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان ،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میزپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں۔
جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری، آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گا،ایران
امریکا اور ایران کے درمیان 45 دن کی جنگ بندی کا امکان ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گا۔ ایرانی نیوی خلیج فارس میں نئے نظام کے قیام کے لیے آپریشنز کی تیاری کررہی ہے۔
ایران کی اجازت سے 24 گھنٹوں میں 15 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔ ایرانی نیوی کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گی۔ امریکا اور اسرائیل کیلئے تو صورتحال بالکل ایک جیسی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان ،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میزپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیہ کی کوشش کا مقصد جنگ کو روکنا ہے، جنگ روکنے کی کوششوں میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی امریکی پیش کش پھر مسترد کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں تاہم آئندہ 48 گھنٹوں میں بریک تھرو کی امید کم ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں۔
امریکا کی جانب سے پیش کردہ متعدد تجاویز ایران کو قبول نہیں۔ ثالث کاروں کے مطابق حتمی معاہدے میں آبنائے ہرمزکھولنا اوریورینیم افزودگی کا معاملہ شامل ہوگا۔
امریکی صدر نے منگل تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے آج ایران سے معاہدے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ مذاکرات کی کوششوں میں علاقائی ممالک بھی شامل ہیں جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ ترکیہ اور مصر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ایران کا متحدہ عرب امارات میں حملہ، 25 امریکی فوجی ہلاک
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ متحدہ عرب امارات میں ایک حملے میں میں 25 امریکی فوجی مارے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر کا آغاز ہوگیا، ترجمان کے مطابق خلیج فارس میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں امریکی فوج کے خفیہ ٹھکانے پر میزائل اور ڈرونز داغے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارت میں 25 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5 ارب ڈالر اضافہ
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر اضافے سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانی برآمدات میں بھی 8 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ، حجم 23 ارب ڈالر سے نیچے آگیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر اور چاول سمیت متعدد غذائی اجناس کی برآمدات متاثر ہوئیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تجارتی راستوں کی بندش کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں تقریباً 23 فیصد یعنی 5 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا مارچ خسارہ بڑھ کر تقریباً 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ22 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ پاکستانی برآمدات میں بھی 8فیصد یعنی 2 ارب ڈالر تک کمی آئی، جس کے بعد برآمدات24 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 22 ارب 73 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
دوسری جانب درآمدات میں اضافہ6.64 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی حجم 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔۔ٹیکسٹائل، چاول، پھل اور سبزیوں سمیت مختلف شعبے متاثر ہوئے۔
وقاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 14.40 فیصد کمی آئی اور حجم 2 ارب 64 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 2 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگیا۔
فروری کے مقابلے مارچ 2026 میں برآمدات میں 0.55 فیصد تک کمی آئی۔ گزشتہ ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات 5.57 فیصد تک کم ہوئیں اورحجم 5 ارب 27 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر4 ارب 99 کروڑ رہ گیا۔
ماہانہ بنیاد پر درآمدات گرنے سے تجارتی خسارے میں 9.36 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ مشرق وسطٰی میں جنگ طویل ہونے سے تجارتی سرگرمیاں مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر کی دھمکیاں عالمی مارکیٹ میں تیل چھڑکنے لگیں
امریکی صدر کی دھمکیاں عالمی مارکیٹ میں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہیں ۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے سے 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچا تاہم اس وقت 111 ڈالر 23 سینٹ پرٹریڈ کررہا ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ 2.28 فیصد اضافے سے 111 ڈالر تک پہنچا جو کم ہوکر 109 ڈالر 84 سینٹ پرآگیا۔
دوسری جانب اوپیک ممالک نےمئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔
ثالثوں کی ایران امریکا معاہدے کیلئے جدوجہد تیز، ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔
ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں دو دن سے بھی کم وقت رہ گیا،ثالثوں نے ڈیڑھ ماہ کی جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کردیں،ثالثوں میں پاکستان،مصر اور ترکیہ شامل ہیں،۔
امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سےدعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ابتدائی طورپر 45روزہ جنگ بندی کی جائے گی،دوسرےمرحلےمیں ایک جامع اور حتمی امن معاہدہ پربات ہوگی،پس پردہ براہِ راست پیغامات کےذریعے بھی رابطےجاری ہیں،امریکا کی جانب سےپیش متعدد تجاویز ایران کوقبول نہیں ،48 گھنٹوں میں جزوی معاہدے کے امکانات کم ہیں، دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے،اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے تہران سمیت ایران کےمختلف شہروں پرشدید حملے جاری ہیں،جنوبی تہران میں بمباری سے 13افراد،قم میں بمباری سے 5افراد شہید ہوئے۔
وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا، امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کرلیا۔
دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا آبنائے ہرمز کی بحالی جلد جنگ بندی سے ہی ممکن ہے، چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر زور دیا ۔ کہا چین ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔
ایران کی آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی
ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
ایران کے سینیئر عہدیدار علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے تاریخ سیکھ لی لیکن جغرافیہ کو سمجھ نہ پایا، آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں، امریکا نے غلطی دہرائی توعالمی تجارت روک دیں گے، ایک اشارے سے عالمی تجارتی نظام کو جام کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو نہ کھولا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے اسرائیل اور امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران حملوں کے لیے بحیرہ احمر کو استعمال کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حوثیوں کی تنازع میں شمولیت ’بڑی اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ برینٹ خام تیل 6 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی بھی 110 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر مسعود زارے امریکی حملے میں شہید
تباہ شدہ امریکی طیارے کے پائلٹ کو نکالنے کےلیے آپریشن کے دوران امریکی بمباری سے 9 ایرانی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران ایران پر 120 حملے کیے گئے۔ وسطی اور مغربی شہروں میں تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک حملے میں ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود زارے شہید ہوگئے۔ ایران کے صوبے فارس میں ہلال احمر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تہران، کراج اور دیگر مقامات پر بھی امریکی اور اسرائیلی افواج نے بمباری کی۔ گزشتہ روز پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اہواز میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں جاری۔ دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہروں میں بمباری سے 15 افراد شہید ہوگئے۔
ایران میں ’دن کی روشنی میں‘ 7 گھنٹے آپریشن کر کے اپنے ایئرمین کو بچایا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دوسرے امریکی فضائیہ کے اہلکار کی بازیابی سے متعلق ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم نے شدید زخمی مگر نہایت بہادر ایف 15 کے عملے کے رکن یعنی ائیرمین کو ایران کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت نکال لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’ایرانی فوج بڑی تعداد میں ہمارے ائیرمین کی تلاش میں تھی اور قریب پہنچ چُکی تھی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کے آپریشنز خطرات کے باعث شاذ و نادر ہی کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں اہلکاروں اور سازوسامان دونوں کو شدید خطرہ ہوتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دوسرا آپریشن پہلے کے بعد کیا گیا، جس میں ہم نے پائلٹ کو دن کی روشنی میں بچایا اور اس دوران ہم نے ایران کی فضائی حدود میں سات گھنٹے گزارے۔
انھوں نے اس کارروائی کو ’بہادری اور مہارت کی شاندار مثال‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کو دوپہر ایک بجے اوول آفس میں فوجی حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
لگتا ہے کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو میں ہر چیز کو تباہ کرسکتا ہوں، اگر ڈیل نہ ہوئی ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی مظاہرین اور کردوں کو بہت سے ہتھیار بھیجے، میرا خیال ہے کردوں نے ہتھیار اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو نہ کھولا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ۔
ریسکیو مشن کے دوران امریکا کے 2 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر، کئی ڈرونز تباہ کردیئے،ایران
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو مشن کے دوران امریکا کے دو سی ون تھرٹی طیارے، دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور کئی ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ بی بی سی نے آپریشن میں چار ہلاکتوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ایرانی فوج نے ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا کہا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنادیں گے۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبے کی تصاویرشیئرکردیں۔ طنزکیا کہ امریکا کو ایسی تین کامیابیاں اور ملیں تووہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔
قبل ازیں امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا، امریکی صدر نےکہا امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا،پائلٹ کو نکالنے کیلئےدرجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا،جوخطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے،معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
صدرٹرمپ نےکہا دو ہوا بازوں کو دشمن کےعلاقے سے بچانےکا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے،ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا،ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
بحرین، یو اے ای اور کویت میں توانائی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے بعد آتشزدگی
ابو ظہبی کے حکام کے مطابق بوروج پیٹروکیمیکلز پلانٹ میں ’متعدد مقامات پر آگ‘ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ میں آگ فضا میں ناکارہ بنائے جانے والے میزائل اور ڈرونز کا ملبہ اس پر گرنے سے لگی۔
گزشتہ روز بھی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلکی دفاعی نظام کی جانب سے مبینہ طور پر ایران سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے لیے ہونے والی کارروائیاں جاری ہیں۔
بحرین میں گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ایک تنصیب ڈرون حملے کی زد میں آئی، تاہم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس تنصیب کی ایک جانب لگنے والی آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے باپکو انرجیز میں ایک ٹینک میں لگنے والی آگ کی بھی اطلاع دی۔
کویتی حکام کے مطابق ایران کے ڈرون حملے میں کویتی آئل پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے، ڈرون حملوں میں آئل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ رات بھر اور آج صبح ایران کی جانب سے مزید میزائل حملے کیے گئے اور اب کہا جا رہا ہے کہ مُلک کا دفاعی نظام میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے فعال ہے۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبے کی تصویر شیئر کردی
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبہ کی تصویر شیئر کر دی۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے کہا امریکا کو ایسی 3 کامیابیاں اور ملیں تووہ تباہ و برباد ہوجائے گا، ترجمان ایرانی فوج نےاصفہان میں امریکی طیاروں کے ملبے کا تفصیلی جائزہ لیا،امریکا کے 2 سی ون تھرٹی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نےدعوی کیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ایران پر 120 حملے کیے،ایران کے وسطی اور مغربی شہروں میں تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران نے ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا، کشیدگی بڑھی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا،پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا،واضح کیا کشیدگی بڑھی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا۔
پاسداران انقلاب نےدعوی کیا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں شریک ایک اورامریکی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر تباہ کیے، طیارہ ری فیولنگ کیلئے آیا تھا۔
امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکا کہنا ہےکہ 2 ٹرانسپورٹ طیارے، جو کمانڈوز اور ایئر مین کو محفوظ مقام تک لے جانے کے لیے گئے تھے، ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے۔
امریکی اہلکار کےمطابق بعد ازاں 3 نئےطیارے بھیجےگئےتاکہ امریکی افواج کووہاں سےنکالا جاسکے،کمانڈوز نےدونوں خراب طیاروں کو تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔
ایران سے امریکی ہواباز کو طبی امداد کیلئے کویت منتقل کردیا گیا ہے، نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز امریکی فوج کے ریسکیو مشن کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق ایران سےامریکی ہوابازکوطبی امداد کیلئےکویت منتقل کردیاگیا ہے، 2 ٹرانسپورٹ طیارےتباہ ہونے کےباعث ریسکیومشن تاخیرکاشکارہوا،کمانڈوزکو نکالنے کیلئے مزید 3 طیارے ایرانی حدود میں اترے،واپسی سے پہلے ناکارہ ہونے والے امریکی طیاروں کو تباہ کیا گیا۔
نیویارک ٹائمزکے مطابق طیارہ تباہ ہونے پرامریکی ہواباز ایک پہاڑی علاقے میں اترا، شروع میں امریکی فوج کو بھی ہواباز کی لوکیشن کا علم نہیں تھا،ایرانی فوج کو دھوکا دینےکیلئےجعلی ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا،ریسکیو مشن میں سیکڑوں اہلکار،درجنوں طیاروں نےحصہ لیا،ہوا بازمسلسل ایرانی فوج کو چکمہ دینےمیں کامیاب رہا،ایک مقام پر ہواباز کو 7 ہزار فٹ بلندی پر چڑھنا پڑا۔
امریکی فضائیہ مسلسل بمباری کرکےایرانی فورسز کو ہواباز سے دور رکھا،امریکی کمانڈوز اور ایرانی فورسز کے درمیان براہ راست تصادم نہیں ہوا۔
قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکا میں خاندان والوں کی گرفتاری کی تردید کردی
قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکا میں خاندان والوں کی گرفتاری کی تردید کردی۔
قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اپنے بیان میں کہاامریکا میں گرفتار افراد کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں،قاسم سلیمانی کے خاندان سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور انکی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔
امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کردی
امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نےکہا امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا،پائلٹ کو نکالنے کیلئےدرجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا،جوخطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے،معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔۔
صدرٹرمپ نےکہا دو ہوا بازوں کو دشمن کےعلاقے سے بچانےکا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے،ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا،ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نےدعوی کیا ہے کہ ریسکیو مشن میں شریک امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کیا،امریکی طیارے کو اصفہان صوبےمیں مار گرایا گیا۔
کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرونز کے نشانے پر، 2 پاورپلانٹس اورسرکاری عمارت میں آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری
کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرون کے نشانے پر،شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روسی میڈیا نےوزارت مالیات کےدفترمیں نقصان کی ویڈیو بھی جاری کردی،ایران کی جانب سے کویت کی گیس فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔
پاسداران انقلاب ایران نے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوجنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردارکرتے ہوئےکہا ہے کہ پورے خطےکوامریکا کےلیےدوزخ میں تبدیل کردیں گے،بھولنا مت اگر جارحیت بڑھائی تو پورا خطہ تمھارے لیے دوزخ میں تبدیل کردیا جائے گا۔
ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایران میں گرنےوالےجہاز کےپائلٹ کا کچھ پتہ نہ چل سکا،ایران نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ریسکیومیں ناکامی پر اپنے ہی پائلٹ کو ہلاک کرنے کےلئے بمباری کی ہے۔
امریکا کا ایران کو ڈیل کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم ،تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ایران کوڈیل کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
امریکی ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل 11 اعشاریہ 4 ایک فیصد اضافے سے 111 اعشاریہ 5 چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،اسی طرح برطانوی برینٹ کروڈ آئل گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اعشاریہ 7 آٹھ فیصد اضافے سے 109 اعشاریہ 2 چار ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنےلگا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا ایک بیان تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، 2 بچیاں شہید، متعدد زخمی
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان پر ہونے والے تازہ فضائی حملے میں 2 بچیاں شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 مارچ سے جاری حملوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 1442 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 294 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث خطے میں انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایران کا امریکہ کو سخت جواب، 8 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
مشرق وسطیٰ جنگ میں ایران کی جانب سے امریکہ کو سخت جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی فوج کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا لگاہے، ایک دن میں امریکا کے 8طیارے تباہ ہوئے یا انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم امریکا نے دو لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اے 15 طیارے کو ایرانی حدود میں مار گرایا ، ریسکیو مشن پر آنے والا اے10 طیارہ بھی ایرانی دفاعی نظام کا نشانہ بنا ، ایک اور اےٹین طیارہ کویت میں کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوگیا ، کویت میں ہوائی اڈے پر کھڑا چنوک ہیلی کاپٹر بھی ڈرون حملےمیں تباہ ہوا ۔ دو ہیلی کاپٹر ایران میں ریسکیو مشن کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے ۔ ایک امریکی ایف سولہ طیارے نے عراق میں اور کے سی ون تھرٹی فائیو ٹینکر طیارے نے اسرائیل میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔
ایرانی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا دفاعی نظام نصب کردیا،امریکی طیاروں کو گرانے کیلئے نئے دفاعی نظام کا استعمال کیا،ہم اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے۔
ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بنیادی ضرورت کی اشیا اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے گئے،ایرانی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کی وضاحت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز بھائی،آپ کی وضاحت کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں،امریکی میڈیا پر ایرانی موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، ہمیں غیر قانونی جنگ کے حتمی اور پائیدار خاتمے کی شرائط کی فکر ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جوہری بجلی گھر پر مغرب کا شدید ردعمل کسی کو یاد ہے،امریکا اور اسرائیل بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر 4 بار حملہ کرچکے ہیں،تابکاری پھیلی تو تہران نہیں بلکہ خلیجی ممالک میں زندگی کا خاتمہ کرے گی،ہمارے پیٹروکیمیکل مراکز پر حملے بھی اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ دو طرف سفارتکاری کیلئے تیار ہے،محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ دو طرفہ سفارتکاری کیلئے تیار ہے،اس جنگ کیلئے ہم نے تیاری کرلی تھی اپنے دفاع کی صلاحیت ثابت کردی۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے،ایران اپنے دفاع میں امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوا،کشیدگی کا جواب امریکی مفادات کے خلاف ردعمل کے ذریعے دیں گے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن تمام ممالک کے مفاد میں ہے،امریکا اور اسرائیل کے بغیر خطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے،خطے کے ممالک دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے اپنا تحفظ کر سکتے ہیں،خطے میں عدمِ استحکام کے بنیادی اسباب کو ختم کرنا ضروری ہے۔
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سےکبھی انکارنہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنےبیان میں کہا امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں، امریکی میڈیا پر ایرانی موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے،ہمیں غیر قانونی جنگ کے حتمی اور پائیدار خاتمے کی شرائط کی فکر ہے،ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔
آئی آرجی سی قدس فورس کےسربراہ اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا امریکی افواج کو خطے سے آخرکار پسپائی کاسامنا کرناہوگا،امریکی طیارہ بردارجہازجیرالڈفورڈ باب المندب سےگزرنےکی ہمت نہ کرسکا، جیرالڈ فورڈ کی پسپائی یمنی مزاحمت کے سامنے امریکی کمزوری کی دلیل ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران کےجوہری پاورپلانٹ کے قریب بمباری،سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
امریکا اور اسرائیل خطے کو ایٹمی حادثے سے دوچارکرنے کی راہ پر ہے،دونوں ممالک نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے قریب ایک بار پھر بمباری کردی۔
ایرانی حکام نےعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کوحملے سےآگاہ کردیا،ایرانی حکام کےمطابق بمباری سے ایٹمی بجلی گھرکا ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگیا،ایٹمی پاورپلانٹ کی عمارت کودھماکے کےجھٹکوں اور میزائل کے ٹکڑوں سے نقصان پہنچا۔
امریکا اوراسرائیل پہلےبھی جوہری پاورپلانٹ کےقریب بمباری کرچکےہیں جس عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تابکاری پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔
ایران کی تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ
ایران نے تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام کلاسز ورچوئل ہونگی، کیمپسز بند رہیں گے،ورچوئل کلاسز اگلے نوٹس تک جاری رہیں گی،ایران میں جاری جنگ کے پیش نظر یونیورسٹیز اور اسکولز بند ہیں۔
ایران کےدارالحکومت تہران کےشمال میں متعدد دھماکوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ان دھماکوں کےنتیجےمیں ہونے والے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کردی
ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کردی۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ریاض میں ہونے والا حملہ صیہونیوں کی سازش، ہمارا تعلق نہیں،3 مارچ کو ہونے والےحملے میں سفارتخانےکی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نےکہا کہ ضروری ہےکہ ہمسایہ ممالک امریکی صہیونی اتحادکی سازشی کوششوں کےخلاف چوکس رہیں،امریکی صیہونی اتحادخطےکوغیرمستحکم اور تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق حملے میں سفارتخانے کی تین منزلیں تباہ ہوئی تھیں۔
دوسری جانب ایرانی فوج نےاصفہان میں ایک اورامریکی ڈرون مارگرایا،ایم کیو ون ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا،اب تک امریکا کے 160 ڈرونز تباہ کرچکے ہیں۔
ایران کی صیہونی ریاست پر میزائلوں کی بوچھاڑ،7 شہروں میں سترہ مقامات پر وار،متعدد اسرائیلی زخمی
ایران نے صیہونی ریاست پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی،7 شہروں میں سترہ مقامات پر وار،تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے،بنی براک میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب پر بھی نئے ڈرون حملے کیےگئے،ابوظبی کی گیس تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی،میزائل کا ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے،بحری میں بھی ڈرون کا ملبہ گھر پرگرگیا،جس کے نتیجےمیں چار افراد زخمی ہوئے،اسرائیل اورامریکا کی ایران پر بھی جارحیت جاری ہے،تہران اور کاراج پر شدید بمباری کی گئی،
ایرانی صدر نےامریکا کی دوغلی پالیسی بےنقاب کردی،کہاجب میں امریکی عوام سےمخاطب تھاتب ہمارے رہنماؤں پرحملےکیےگیے،دنیا فیصلہ کرے کہ کون مذاکرات میں مصروف اورکون دہشتگردی میں ملوث ہے۔
ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 13 اہلکار ہلاک، 365 زخمی ہوئے، پینٹاگون
پینٹاگون کی جانب سے ایران جنگ میں جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
پینٹاگون کےمطابق ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 13 اہلکار ہلاک، 365 زخمی ہوئے،زخمیوں میں امریکی فوج کے 247،بحریہ کے 63 فضائیہ کے 36 اہلکارشامل ہیں،حال ہی میں مشرق وسطیٰ پہنچنے والی میرینز کے 19 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایران نے امریکا کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ کردیا،کویت میں چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملے میں تباہ ہوئے،ایرانی میڈیا نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی تصاویر جاری کردی۔
ایک دن میں 7 امریکی طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا، ایرانی میڈیا کا دعوی
ایرانی میڈیا کی جانب سےدعوی کیا گیا ہے کہ ایک دن میں 7 امریکی طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق اے 15 طیارےکو ایرانی حدود میں مارگرایاگیا،اے 10 جیٹ کو خلیج فارس میں تباہ کیاگیا،ویڈیوبھی جاری کردی گئی،اس کے علاوہ کویت میں چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملےمیں تباہ ہوا،ریسکیو مشن میں شریک 2 ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آئے،
ایرانی میڈیا کےمطابق دوسرے اے 10 طیارے نے ہٹ ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی،عراق میں ایف 16 طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا، اسرائیلی حدود میں کے سی 135 طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
امریکی طیارہ گرائے جانے کے باوجود ایران سے مذاکرات جاری رہیں گے، امریکی صدر کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ امریکی طیارہ گرائے جانے کے باوجود ایران سے مذاکرات جاری رہیں گے، جنگی صورتحال کے باوجود سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا،۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ لاپتہ عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا کیا اقدام کرے گا؟
دوسری جانب ایران نے مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئےایرانی اعلیٰ حکام نے ثالثوں کو بھی آگاہ کر دیاکہا صدر ٹرمپ کے مطالبات کسی صورت نہیں مان سکتے،امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کیلئے ہونے والی ثالثی کی کوششیں امریکا کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئیں۔
واضح رہےکہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوفناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی،ایران نےامریکا کےاے 10 لڑاکا طیارےکوآبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔
امریکی شرائط ناقابل قبول،ایران کا مذاکرات سے انکار، ثالثوں کو آگاہ کر دیا
ایران نے امریکی شرائط کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مذاکرات سے انکار کر دیا ۔
امریکی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ ایران کے اعلیٰ حکام نے ثالثوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات قبول نہیں ہیں اور امریکی حکام سے ملاقات سے بھی انکار کر دیاہے ۔
اس طرح جنگ بندی کیلئے ہونے والی ثالثی کی کوششیں امریکا کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی ہیں۔
امریکہ نے ایران میں تباہ ہونے والے طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا، دوسرے کی تلاش جاری
سی این این نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ نے ایران میں گرنے والے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو ڈھونڈ کر ریسکیو کر لیا ہے۔
سی این این کے مطابق بازیاب ہونے والا اہلکار زندہ ہے، امریکی تحویل میں ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تاہم دوسرے پائلٹ کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ طیارہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
ایک امریکی ذریعے نے تصدیق کی کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 سٹرائیک ایگل تھا، جو فضاء سے فضاء اور فضاء سے زمین تک حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس طیارے میں عموماً دو افراد سوار ہوتے ہیں، جن میں ایک پائلٹ اور دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر شامل ہوتا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ایک پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے، پائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے امریکا کے سی ون تھرٹی طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔ ایرانی میڈیا پر پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے انعام کے اعلانات بھی ہوتے رہے۔
ایران نے امریکہ کا ایف 15 طیارہ مار گرایا، پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے : تسنیم نیوز ایجنسی کا دعویٰ
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں گرائے گئے طیارے کا ملبہ ایف 15 طیارے سے مطابقت رکھتا ہے، سینٹ کام نے ابھی تک طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
طیارے کا ملبہ ایرانی حدود میں گر ا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جبکہ ایرانی میڈیا پر پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے انعام کے اعلانات بھی ہوتے رہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے، پائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے امریکا کے سی ون تھرٹی طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پائلٹ کی تلاش کیلئے امریکی فوج کا ریسکیو مشن ناکام ہو گیاہے ، امریکی سی 130 طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کواٹر
بی بی سی کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایف 35 جنگی طیارہ ’وسطی ایران کی فضاؤں میں‘ نشانہ بنائے جانے کے بعد ’گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو ’پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے پر حملے کے وقت اور گرنے کے دوران شدید دھماکے کے باعث اس بات کا امکان کم ہے کہ پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہو۔
امریکی اور اسرائیلی افواج کی قیادت کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے کل ایران کے اس دعوے کی تردید کی تھی جس میں قشم جزیرے کے قریب ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا کہا گیا تھا۔
اس سے تقریباً دو ہفتے قبل بھی ایران نے ایک ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ایک امریکی ایف 35 جنگی مشن مکمل کرنے کے بعد ایران کے اوپر پرواز کے دوران کسی مسئلے کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے ایک اڈے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔
پاکستان کی جان پکڑتی معیشت پر مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات منڈلانے لگے
پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطی جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے۔ امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ۔ کہا خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر ہی ہے۔
عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ۔ گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں معاشی شرح نمو 1.73 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں۔ مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ہے۔ مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔ توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے معاشی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ برآمدات گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔ حکومت نے ایندھن بچانے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے تین ہفتے میں 139 ارب روپے خرچ کیے۔ ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی سست جبکہ سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔
ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچر اب بھی محفوظ ہیں،امریکی خفیہ ایجنسی
امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچر محفوظ ہیں، امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں صرف 50 فیصد میزائل لانچر تباہ ہوئے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب بھی ہزاروں خودکش ڈرونز موجود ہیں، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ صدر ٹرمپ اور وزیردفاع کے دعوؤں کی نفی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی میزائل اور ڈرونز کی 90 فیصد صلاحیت ختم کرنےکا دعویٰ کرتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل علی جہانشاہی کا امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی افواج کو پتھر کے زمانے سے بھی پیچھے بھیج دیں گے، ایرانی کمانڈوز کئی سالوں سے اس جنگ کی تیاری کررہے ہیں، ایران پر قدم رکھنے والوں کو یہیں دفن کردیں گے۔
سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے آبنائے ہرمز سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ہٹا دی گئی
سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے آبنائے ہرمز سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ایجنڈے سے ہٹا دی گئی۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق بحرین کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرارداد پر ووٹنگ شیڈول سے ہٹا دی گئی ہے۔
جمعرات دو اپریل کو جاری کردہ شیڈول میں مشرقِ وسطیٰ سے متعلق ایک قرارداد پر ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق آج گیارہ بجے مقرر تھی۔ تاہم جمعہ تین اپریل کے لیے اقوامِ متحدہ کی ویب سائٹ پر اب جاری شیڈول سے اس قرار داد پر ووٹنگ کی کارروائی کو ہٹا دیا گیا ہے۔
اجلاس سے ووٹنگ کی اس کارروائی کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ابھی تک اس قرار داد پر ووٹنگ کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل جمعہ کو بحرین کی جانب سے پیش کردہ ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، جس کا مقصد آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف تجارتی جہازرانی کا تحفظ ہے، تاہم چین جس کے پاس ویٹو کا اختیار ہے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ طاقت کے استعمال کے لیے دی جانے والی کسی بھی اجازت کی مخالفت کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو سخت حملوں کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو سخت حملوں کی دھمکی دیدی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہماری فوج دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور ہے۔ امریکی فوج نے ایران میں باقی چیزوں کو تباہ کرنا شروع ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا نشانہ پل ہوں گے۔ پھر بجلی کے کارخانے۔ نئی قیادت جانتی ہے کیا کرنا ہےاور یہ کام فوراً ہونا چاہیے۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے کارخانوں پر حملے ہوئے توخطے میں توانائی تنصیبات اور مواصلاتی ادارے ہمارا ہدف ہونگے۔ جن اداروں میں امریکی حصص ہیں ان کو نشانہ بنائیں گے۔
ایران میں اسپورٹس کمپلیکس پر میزائل حملہ، 21 لڑکیاں شہید
ایران میں امریکی فوج کی جانب سے ایک اور جنگی جرم کا انکشاف ہوا ہے۔
جنگ کے آغاز میں ایران کے شہر لامرد میں اسپورٹس کمپلیکس پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں 21 لڑکیاں شہید ہوئی تھیں۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے کے وقت لڑکیاں والی بال کھیلنے میں مصروف تھیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق حملے میں امریکی پی آر ایم ایس میزائل استعمال کیا گیا۔ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہاں زیادہ تر بچے موجود تھے۔
ایران کا امریکا کے طیارہ بردار جہاز پر حملہ، لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا
ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے دشمن کیخلاف 91 ویں لہر میں یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے کو ایرانی حدود میں تباہ کیا، طیارےکے پائلٹ سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی، پائلٹ کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی ایران نے میزائل حملے کیے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل بلا رکاوٹ اہداف پر گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔
علاوہ ازیں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا، بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا امریکا اور اسرائیل اب ماضی سے کہیں زیادہ سخت حملوں کے لیے تیار رہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ایک ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز کمال خرازی اور ان کی اہلیہ کے قتل کی کوشش کے جواب میں کیا گیا تاہم دبئی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے اوراکل کمپنی پر حملے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
پاسدارانے انقلاب نے اس سے قبل امریکہ کی 18 بڑی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جن میں مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل، میٹا، انٹیل، آئی بی ایم، ٹیسلا اور بوئنگ شامل ہیں اور انھیں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’جیسا کہ ہم پہلے خبردار کر چکے تھے، ایرانی شخصیات کے قتل کے بدلے میں ہم اُن جاسوس ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے جو دشمن کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بنیاد ہیں۔
شہری علاقوں پر حملہ دشمن کی اخلاقی پستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایرانی وزیرخارجہ
ایران کے شہر کرج میں ایک پُل پر حملے کے بعد اپنے بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سویلین مقامات بشمول زیر تعمیر پُلوں پر حملے ایرانیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ شہری علاقوں پر حملہ دشمن کی اخلاقی پستی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ہربلڈنگ اورہرپل پہلےسےبھی مضوط تعمیر کیے جائیں گے مگر امریکہ کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی کبھی تلافی نہیں ہوسکے گی۔
کرج میں پُل پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف انتشار کا شکار دشمن کی شکست اور اخلاقی زوال کو ظاہر کرتے ہیں۔
خیال رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پُل پر حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ ایران کا ’سب سے بڑا پُل زمین بوس ہو گیا ہے، اب کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا، آگے اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔
امریکی آرمی چیف سے استعفیٰ طلب، محکمہ دفاع کی تصدیق
امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جنرل رینڈی جارج کو سنہ 2027 تک اس عہدے پر رہنا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ جنرل رینڈی جارج کی جگہ ایسا افسر اس عہدے پر لایا جائے جو امریکی فوج کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کے وژن پر عملدرآمد کرے۔ سیکریٹری دفاع ایک درجن سے زیادہ سینیئر فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل رینڈی اے جارج فوری طور پر امریکی فوج کے 41ویں چیف آف سٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ دفاع جنرل جارج کی دہائیوں پر محیط خدمات پر ان کا شکر گزار ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ جاری ہے اور برطانوی کروڑ آئل 109.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 110 اعشاریہ 34 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 109.37ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
قطر کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط
قطر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیاہے جس میں خطے میں ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق خط میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی تفصیلات بھی دی گئیں،خلیجی ممالک کے خلاف ایرانی اقدامات غیرقانونی ہیں،ایران تمام نقصانات کا معاوضہ ادا کرے،عالمی قوانین کے تحت ایران کے جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔
خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر غور
خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر غور شروع کردیا تاہم پائپ لائنز کی تعمیر تکنیکی طور پر انتہائی دشوار اور مالی طور پر بہت مہنگی ہے۔
عالمی جریدے ‘فائننشل ٹائمز’ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر خلیجی ممالک نے تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کے متبادل راستوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خلیجی ریاستیں اب سمندری راستے کے بجائے نئی پائپ لائنز کی تعمیر کو ترجیح دینے پر غور کر رہی ہیں۔ پائپ لائنز کی تعمیر تکنیکی طور پر انتہائی دشوار اور مالی طور پر بہت مہنگی ہے، لیکن موجودہ حالات میں سمندری راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث اسے ایک ناگزیر متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے ہونے والی تیل کی یومیہ ترسیل، جو کسی زمانے میں 20 ملین بیرل تھی، اب 95 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی موجودہ گنجائش محض 7 ملین بیرل یومیہ ہے، جو کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی عالمی ترسیل کا نعم البدل نہیں بن سکتی۔
فائننشل ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ خلیجی ممالک متبادل راستوں پر کام کر رہے ہیں، لیکن یہ تمام تر کوششیں آبنائے ہرمز کی بندش یا وہاں سے ہونے والی ترسیل میں کمی کے خلا کو پُر کرنے کے لیے نا کافی ثابت ہو سکتی ہیں۔
روس نے ایران تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
روس نے ایران تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کردی۔
ترجمان روسی صدارتی آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،ایران تنازعے کا خاتمہ صرف صرف مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،روس نیٹو اتحاد کو اپنا دشمن اتحاد سمجھتا ہے۔
اگر دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی فوجی زندہ نہیں بچے گا، ایرانی آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ اگر دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی فوجی زندہ نہیں بچے گا، ایران فوج نے دشمن کو جواب دینے کی مکمل طور تیار ہے۔
ایرانی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ کہا جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن زمینی کارروائی کا منصوبہ بنارہا ہے،فوج الرٹ رہے، زمینی حملے کو ناکام بنانے کیلئے دشمن کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔
دوسری جانب ایران کے سینیئر عہدیدار علی اکبر ولایتی نے کہا کہ جنگ ایران کی ثابت قدمی کے ساتھ ختم ہوگی، جارحین کے خوابوں کے ساتھ نہیں، آبنائے ہرمز صرف ایران کے دشمنوں کیلئے بند ہے، آبنائے ہرمز ایران کے دوستوں کیلئے کھلا ہے، جنگ ایران کی محتاط منصوبہ بندی اور طاقت کے ذریعے ختم ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور سازوسامان کے بارے میں دشمنوں کی معلومات نامکمل ہیں، امریکا اور اسرائیل ایران کی حقیقی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں، ہم میزائل ایسی جگہوں پر تیار کرتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو کوئی علم نہیں، دشمن نے اب تک جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا وہ غیر اہم تھے۔
امریکا نے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا۔ امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کا منصوبہ پیش کردیا۔
رپورٹ کے مطابق منصوبہ زمینی فورسز داخل کرکے یورینیم نکالنے پر مشتمل ہے، منصوبے کیلئے کھدائی کے آلات، طیاروں کیلئے رن وے تعمیر کرنا ضروری ہے، منصوبے کی عملی مشکلات اور خطرات انتہائی زیادہ ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آپریشن میں یورینیم کی محفوظ منتقلی سب سے بڑا چیلنج ہے، یہ کارروائی ہوئی تو یہ جدید تاریخ کی سب سے پیچیدہ فوجی مہمات میں سے ایک ہوگی۔
آپریشن غضب للحق جاری، پاکستان کے ذریعے سے ایران پر دباؤ ڈلوانے کی بات غلط ہے، ترجمان
ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے گروپ کو کسی قسم کے فوجی اتحاد سے تشبیہ دینا قبل از وقت ہے۔ پاکستان کے ذریعے سے ایران پر دباؤ ڈلوانے کی بات غلط ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان، امریکا ، یورپی شراکت داروں، خلیجی ممالک سے رابطے میں ہے، ہمارے جن ممالک سے رابطے ہیں ان میں سے بعض کےاسرائیل سے سفارتی تعلقات بھی ہیں۔
طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے سے ایران پر دباؤ ڈلوانے کی بات غلط ہے، ایران آزاد اورخود مختار ملک ہے اس کی اپنی پالیسیز ہیں، ایران کی جانب سےروزانہ 2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی، فی الحال پاکستانی جہازوں کی نقل و حرکت کا شیڈول موجود نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر نے ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے پر زور دیا، وزیراعظم کی 31 مارچ کو یورپین کونسل کے صدر انٹونیوکوسٹا سے بات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین 5 نکات کو نہ صرف خطے بلکہ باہر سے بھی سراہا گیا، امریکی حکام کی طرف سے بھی بات چیت کے حق میں بیانات سامنے آئے ہیں، پاک چین 5 نکات دشمنی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ہیں۔
"آپریشن غضب للحق جاری ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی"
طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ پاکستانی وفد نے ارمچی میں افغان حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے، ارمچی میں ورکنگ لیول پر بات چیت ہو رہی ہے، ارمچی میں بات چیت میں حصہ لینا پاکستان کے موقف کا تسلسل ہے۔ افغانستان کےمعاملے پر چین کے کردار اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان سرزمین کا اپنے خلاف استعمال روکنا چاہتا ہے، افغانستان کی جانب سےاظہارتو ہےمگرعملی طور پر بھی ہونا چاہیے، طالبان نے ایسا ہی اظہار دوحا معاہدے میں بھی کیا تھا مگرعملی طورپردکھائی نہیں دیا، ہمیں افغان سرزمین کےدہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہونے کی تحریری ضمانتیں درکارہیں، آپریشن غضب للحق جاری ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں،چین
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔ فریقین سے اپیل کرتے ہیں وہ فوجی کارروائیاں بند کردیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ طاقت اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، فریقین سے اپیل کرتے ہیں وہ فوجی کارروائیاں بند کردیں، کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔
بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں ، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے، عالمی معیشت اور توانائی بحران کو سنگین اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
جنگ، مذاکرات اورجنگ بندی کے شیطانی چکر کو برداشت نہیں کریں گے، ایران کا ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جنگ، مذاکرات اور جنگ بندی کے شیطانی چکر کو برداشت نہیں کریں گے
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ جب تک حملےجاری رہیں گےایران جواب دیتارہےگا،ایران اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا،ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا امریکا اوراسرائیل دوست ممالک کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،یہ غیر منصفانہ جنگ ہے،جو ایرانی عوام پرمسلط کی گئی،ہمارے پاس امریکی اسرائیل حملےکا جواب دینے کے سواکوئی چارہ نہیں۔
ایران نے صیہونی ریاست پر کلسٹر میزائل داغ دیے،متعددافراد زخمی
ایران نے صیہونی ریاست پر کلسٹر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے۔
ایرانی حملوں سے حیفا اور بنی براک میں تباہی، عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سات اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ بحرین کے دارالحکومت میں امریکی بیس پر بھی ڈرون حملہ کیا ۔ آگ بھڑک اٹھی۔
بغداد میں امریکی سفارتی مرکز نشانہ وکٹوریہ ایئربیس پر میزائل مارے۔ سعودی وزارت دفاع نے مزید چار ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں عراقی ملیشیا کے حملے متوقع ہے۔ امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شریک نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شریک نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے۔
فنانشنل ٹائمز نےرپورٹ میں کہاہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی دی ہے،امریکی صدر نےآبنائےہرمزکھلوانےکیلئےنیٹو اتحادیوں پردباؤ بڑھادیا ہے،دھمکی کےبعد نیٹوسیکریٹری جنرل نےفوری سفارتی رابطے تیزکر دیے۔
فنانشنل ٹائمز کےمطابق آبنائے ہرمز بحران اوریوکرین جنگ اب ایک دوسرے سےجڑتے دکھائی دے رہے ہیں، عالمی سیاست اور سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے،برطانیہ میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے اتحاد پر مشاورت شروع ہوگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں 2.34فیصد کمی دیکھی جارہی ہے،جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد،تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں 1.60فیصد کمی ہوئی ہے،آسٹریلیا،شنگھائی،تھائی لینڈ،ملائیشیا،فلپائن کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔
دوسری جانب خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،امریکی کروڈ آئل 5فیصد مہنگا،قیمت 105 اعشاریہ 30ڈالرفی بیرل ہوگئی،برطانوی کروڈ آئل ساڑھے 6 فیصد مہنگا، قیمت 107اعشاریہ 67ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی توانائی بحران، مالیاتی اداروں کا ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کی مالی معاونت کا اعلان
مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی توانائی بحران شدت اختیار کرگیا۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تین بڑے عالمی مالیاتی اداروں نے مشترکہ گروپ بنانے کا اعلان کردیا۔
مشترکہ گروپ میں آئی ایم ایف، عالمی بینک اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی شامل ہے۔ گروپ جنگ کے عالمی معاشی اثرات کا مشترکہ جائزہ لے کر متاثرہ ممالک کو مالی مدد فراہم کرے گا۔
ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق جنگ کے عالمی معاشی اثرات کا مشترکہ جائزہ لیا جائے گا، متاثرہ ممالک کو مالی مدد فراہم کی جائے گی، متاثرہ ممالک کو پالیسی رہنمائی اور سپورٹ بھی دی جائے گی۔ اس عمل میں عالمی شراکت داروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق جنگ کے باعث تیل، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، جنگ سے غریب اور درآمدی ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، کشیدگی جاری رہی تو خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے، سیاحت اور پروازوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جنگ سے ترقی پذیر ممالک کی کرنسیاں بھی دباؤ کا شکار ہیں، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا،عالمی معاشی رفتار سست ہونے کا امکان ہے۔ متاثرہ ملکوں کے مرکزی بینک سخت پالیسی اختیار کرسکتے ہیں۔
پاکستان نے ایران جانے کےلیے رائج راہداری سسٹم بند کردیا
گوادر کے بعد ضلع چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی یکم اپریل سے ایران جانے کے لیے رائج ’’راہداری سسٹم‘‘ کو بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایران آنے جانے کے لیے جاری راہداری نظام کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی فرد کو ایران سفر کے لیے راہداری جاری نہیں کی جائے گی۔
حکام کے مطابق راہداری سسٹم کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے پاکستان اور ایران کے درمیان آمد و رفت کر سکتے تھے، اور یہ سہولت صرف دونوں ممالک کے بارڈر ایریاز میں رہنے والے باشندوں کے لیے مخصوص تھی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ کے حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 روزہ اجازت نامہ ’’راہداری‘‘ کے تحت رشتہ داروں سے ملنے کی سہولت یکم اپریل 2026 سے فی الفور ختم کر دی گئی ہے۔ اب ایران جانے کے لیے صرف ویزا اور پاسپورٹ کے ذریعے ہی سفر ممکن ہوگا۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے بھی ایران جانے کے لیے رائج رہداری سسٹم بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع انتظامیہ نے ایران جانے کے لیے جاری رہداری سسٹم کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی فرد کو ایران جانے کے لیے رہداری جاری نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ نظام طویل عرصے سے مقامی آبادی کے لیے ایک اہم اور آسان سفری سہولت کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
ایران امریکی عوام کیلئے خطرہ نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے عوام کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، باوجود اس کے کہ ان کے ملک نے حملوں کا سامنا کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے لکھا کہ ایرانی عوام کی امریکہ، یورپ یا ہمسایہ ممالک کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں، اور آخر میں کہا کہ ’محاذ آرائی یا تعلقات‘ میں سے انتخاب، آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے نئے صدر نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، تاہم انھوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس کی بات کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی پر اسی وقت غور کرے گا جب آبنائے ہرمز کھلے، آزاد اور محفوظ ہو۔ اس سے پہلے، ان کے بقول، امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
امریکی خام تیل 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے دام 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ۔ برطانوی برینٹ بھی 105 ڈالر سے اوپر ٹریڈ کرنے لگا۔ ماہرین کے مطابق جنگ جاری رہے گی تو تیل کی قیمتیں ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل تک جانے کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے اور کارروائیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران کے تیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔ کہا تہران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے ۔ اہداف کے حصول تک آپریشن ایپک فیوری جاری رہے گا ۔ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز جو عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد راستہ فراہم کرتی ہے، بدستور کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس اہم گزرگاہ کو کھولنے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی، جس سے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔
امریکی صدر کا ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے، کارروائیاں مزید سخت کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے اور کارروائیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران کے تیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔ کہا تہران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے ۔ اہداف کے حصول تک آپریشن ایپک فیوری جاری رہے گا ۔ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایران میں مقاصد تیزی سے حاصل کررہے ہیں، جنگ کے بنیادی اہداف تقریباً مکمل ہوچکے۔ امریکی فوج نے ایران کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ۔ ان کی فضائیہ اور نیوی ختم کردی ۔۔ میزائل تنصیبات کو تباہ کردیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی پراکسیز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت ختم کردی۔ جنگ میں 13 امریکی فوجی مارے جانے کا اعتراف کیا۔ واضح کیا کہ خلیجی ممالک پر حملے ناقابل برداشت ہے۔ وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل کی ضرورت نہیں رہی۔ امریکا تیل کا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا۔ آبنائے ہرمز سے جن کا تیل گزرتا ہے وہ خود حفاظت کریں۔
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند اور خیریت سے ہیں،جنگی حالات کی وجہ سے مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے نہیں آرہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کر سکتا،امریکا مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے،امریکا سفارتکاری کو بھی طاقت کے استعمال کی راہ ہموار کیلئے استعمال کرتا ہے،جنگ کو امریکا اور اسرائیل نے شروع کیا،تہران مسلط کی گئی جنگ میں اپنے دفاع کررہا ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی صدر کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائیگا،آبنائے ہرمز مضبوط اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
ہم بہت جلد ایران سے نکل جائیں گے، نئی ایرانی رجیم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نئی رجیم نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے،اس وقت تک ہم ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں ۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ جب آبنائے ہرمز آزاد اورمحفوظ ہو جائے گی،تب ہم سیز فائر پر غور کریں گے،ایران کے نئے صدر پہلے والوں سے کہیں زیادہ ذہین ہیں،امریکا ایران کی جنگ بندی درخواست پر غور کرے گا،ہم ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ہم بہت جلد ایران سے نکل جائیں گے،جوہری مواد کی پرواہ نہیں، سیٹلائٹ کے ذریعے ایران کی نگرانی کریں گے،نیٹو کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے،ہم پہلے ہی ایران میں رجیم چینج کرچکے ہیں۔
کویت نے دو روز کیلئے نیشنل بینک بند کردیئے
کویت نے دو روز کیلئے نیشنل بینک بند کر دیئے، بینکوں کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔
کویتی حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کی بندش کا اعلان ایران کے بڑھتے حملوں کے باعث کیاگیا،آج اور کل نیشنل بینک بند رہیں گے،بنکوں کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے مدنظر کیا۔
اماراتی وزارت دفاع
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو 5بیلسٹک میزائلوں اور 35ڈرونز کو روکا گیا،تمام میزائل اور ڈرونز ایران کی جانب سے داغے گئے،جنگ کے آغاز سے ابتک 438بیلسٹک اور 19کروز میزائل حملے ہوئے،28فروری سے اب تک 2ہزار12ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
قطر ایئر ویز
قطر ایئرویز نے فلائٹ آپریشن بتدریج بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے، دوحا سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نیافلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا، قطرایئرویز کا کہناتھا کہ پندرہ مئی تک پروازوں کا دائرہ کار 120مقامات تک بڑھائیں گے۔
تہران، ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے، ایرانی عوام کا اظہارِ یکجہتی
تہران میں ایک ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ایرانی شہری پاکستانی پرچم اٹھائے شریک ہوئے۔
ریلی میں شریک افراد نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے "پاکستان شکریہ" کے نعرے بھی لگائے، جبکہ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
ایک ایرانی شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ میں لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ریلیوں میں آتا ہوں، لوگوں کا جوش و خروش بلند ترین سطح پر ہے، میری شمولیت سمندر میں قطرے کے برابر ہے، میں خود ان شہریوں کو دیکھ کر حوصلہ پاتا ہوں، وطن کے دفاع کیلئے لوگوں کا عزم ناقابل بیان ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین میں اہم پیشرفت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین میں فریقین نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے 5 نکاتی اقدام کا آغاز کردیا۔ پاک چین ورائے خارجہ ملاقات میں ترقی پذیر ممالک پر کشیدگی کے سنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے فعال سفارتی کردار اور کوششوں کو سراہا اور بھرپور حمایت بھی کی۔
نائب وزیراعظم اور زیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرخارجہ کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کیا۔ دورہ مکمل ہونے پر دفتر خارجہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے دونوں وزرائے خارجہ نے مغربی ایشیا میں علاقائی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے تنازع کے حل اور مکالمے کی بحالی کیلئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے بھی آگاہ کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں سی پیک ٹو کے تحت ترقی، اسٹریٹجک تعاون،اعلیٰ سطح کے تبادلے اور رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ پاک چین وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور دہشت گردی کے مؤثر سدباب کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے مستقبل میں بھی باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔
ایرانی صدر نے جنگ بندی پر مشروط رضامندی ظاہر کردی
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مشروط جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے پاس جنگ ختم کرنے کا ’ضروری ارادہ‘ موجود ہے، بشرطیکہ کچھ شرائط پوری کی جائیں، مطالبات پورے کرو، دوبارہ حملہ نہ کرنے کی ضمانت دو تو جنگ ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
صدر پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، لیکن اس کے لیے کچھ تقاضے پورے ہونا ضروری ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال دشمنی کے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔ آبنائے ہرمز صرف امریکا اور ان کے اتحادیوں کے لیے بند ہے۔ جنگ میں کسی بھی بہانے سے بیرونی مداخلت کے سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی امریکی اور صہیونی جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے، کہا ہمارا خطے کے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، خطے میں امریکی فوجی اڈے ہونے کی وجہ سے حملے کئے گئے۔
ایران جنگ سے امریکا کو روزانہ دو ارب ڈالر نقصان کا انکشاف
عالمی تنازعات کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے امریکا کو روزانہ تقریباً دو ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق براؤن یونیورسٹی کے جنگی لاگت کے منصوبے کی ڈائریکٹر سٹیفنی سیویل کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں اور فوجی اخراجات، امریکی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر اخراجات کی مد میں اس جنگ سے امریکیوں کو پہلے ہی دسیوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے مارچ کے آغاز میں کانگریس کو بتایا تھا کہ جنگ کے پہلے چھ دنوں میں 11.3 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سیویل کے خیال میں درحقیقت یہ لاگت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ جنگ کے نتیجے عوامی قرضوں میں روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑی رقم کا اضافہ ہو رہا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے دفاعی بجٹ کی ماہر لنڈا بلائمز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس جنگ پر پہلے ہی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر دو ارب ڈالر لاگت آ رہی ہے۔
سیویل کا کہنا ہے کہ جنگی اخراجات کا بوجھ ہمیشہ اوسط امریکی پر پڑتا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتیں اوپر جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی، کاروبار میں غیر یقینی صورتحال اور انشورنس کی لاگت میں اضافے جیسے طویل مدتی اثرات بھی پڑیں گے۔
وائٹ ہاؤس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ایران میں جنگ کے لیے مزید 200 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جائے گا جو ایک بہت خطیر رقم ہے۔
یو اے ای اور قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات اور قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا جبکہ سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 3 ماہ ماہ میں متحدہ عرب امارات جانے والوں میں 1500 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، مارچ 2026 میں یو اے ای جانے والوں میں 320 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ میں 9533 پاکستانی متحدہ عرب امارات گئے،گزشتہ سال تعداد 2271 تھی، فروری میں 692 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا،14035 پاکستانی یو اے ای منتقل ہوئے، جنوری 2026 میں بھی متحدہ عرب امارات جانے والوں میں 505 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قطر جانے والوں کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوگیا،17687 افراد منتقل ہوئے، صرف مارچ میں قطر جانے والوں کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، کویت جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ،3 ماہ میں 184 پاکستانی گئے۔
دیگر خلیجی ممالک کے برعکس سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی آئی، رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 57500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، صرف مارچ کے دوران 23366 پاکستانی سعودی عرب منتقل ہوئے۔
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے، مزید 104 اسرائیلی زخمی ہوگئے
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد اس کی ٹیموں کو متعدد علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
وسطی اسرائیل میں کئی مقامات پر میزائل اہداف پر گرے۔ 24 گھنٹے میں مزید 104 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ یمن سے حوثیوں نے بھی میزائل حملہ کردیا۔ حزب اللہ نے جنوبی اسرائیل میں صیہونی فوج کا ڈرون مار گرایا۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک فیکٹری پر حملہ کیا جو اس کے بقول کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث تھی۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جس فیکٹری کا نشانہ بنایا گیا وہاں دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔
خلیجی ممالک پر حملے حاری رہے۔ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے ڈپو کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دو ڈرونز روکے ہیں، بحرین پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور قطر کے ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کے خاتمے کو قبول کریگا۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف سے براہ راست پیغامات وصول کئے لیکن اس مطلب یہ نہیں مذاکرات ہورہے ہیں، جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے وہ مذاکرات نہیں بلکہ پیغامات کا تبادلہ ہے، خطے میں موجود دوستوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں کسی مخصوص فریق کے ساتھ مذاکرات کی خبریں درست نہیں، یہ تمام پیغامات وزارت خارجہ اور سیکیورٹی اداروں کے دائرہ کار میں آتے ہیں ، ہم نے امریکی 15 تجاویز پر کوئی جواب نہیں دیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے، آبنائے ہرمز صرف ان کے لیے بند ہے جو ہم سے جنگ کر رہے ہیں، یہ جنگ ہم نے نہیں شروع کی،ہم نے صرف اپنا دفاع کیا، ایران اپنا دفاع اچھی طرح کرنا جانتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی زمینی کارروائی سے خوفزدہ نہیں، ہم امریکا کی زمینی کارروائی کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا امریکا میں زمینی کارروائی کی ہمت ہے، کسی بھی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ اِس وقت آبنائے ہرمز پر تقریباً 3 ہزار جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات بھی تیل بحران سے محفوظ نہ رہ سکا۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ کردیا ۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم ہوگئی ۔ سپر پیٹرول، اسپیشل نائنٹی فائیو اور ای پلس نائنٹی ون پیٹرول کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ۔
امریکی صدر کا دو سے تین ہفتوں میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سے تین ہفتوں میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ایران میں مزید رکنے کی کوئی وجہ نہیں رہی ۔ ممکن ہے دو سے تین ہفتوں سے بھی پہلے جنگ ختم ہو۔ جنگ ختم کرنے کیلئے ڈیل ضروری نہیں
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکا کا مقصد نہیں تھا بلکہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔ نئی قیادت کم شدت پسند ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو دوبارہ تعمیر کرنے میں 15 سے 20 سال لگیں گے۔ ایران کے پاس نہ نیوی ہے نہ فوج اور نہ ائیرفورس ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ۔ فرانس، چین اور دیگر ممالک کو تیل چاہیے تو جائیں اور ہرمز سے تیل لے لیں ۔ ان ممالک کو اپنا دفاع کرنا چاہیے ۔ صدر ٹرمپ کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے جس میں ایران جنگ سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
جنگ اس وقت ختم ہوگی جب مطالبات پورے کئے جائیں گے: مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے،جنگ اس وقت ختم ہوگی جب مطالبات پورے کئے جائیں گے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے آئندہ اس پر دوبارہ کوئی حملہ نہیں ہوگا،خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال دشمنانہ اقدامات کا نتیجہ ہے، آبنائے ہرمز امریکا اور ان کے اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے، جنگ میں کسی بھی بہانے سے بیرونی مداخلت کے سنگین نتائج ہوں گے، یورپی یونین کی امریکی اور صہیونی جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے،ہمارا خطے کے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،خطے میں امریکی فوجی اڈے ہونے کی وجہ سے حملے کئے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ شدت کے ساتھ جاری رہے گی: امریکی وزیر جنگ
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرگیا،امریکی فوجیوں سے ملاقات کی،ہماری طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے،ہمارے پائلٹ ایران میں بہت موثر طریقے سے کام کرتے ہیں،ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔
امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے،ہم نے ایرانی نیوی ،فضائی اور لیڈر شپ کو ختم کردیا،گذشتہ روز ایران میں 200مقامات پر حملے کئے،ایران کچھ میزائل فائر کرتا ہے وہ بھی ہم گرادیتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے،امریکا کے بہت آپشنز موجود ہیں لیکن ایران پر آپشنز کم ہوتے جارہے ہیں،ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گی، اگر ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو وہ معاہدہ کر لے گا، ایران کی سپلائی چین کو مکمل طور پر تباہ کردیا، ایران کی نئی حکومت پہلے والی سے عقل مند ہونی چاہیے۔
اس موقع پر جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ اور کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایران میں اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز پر حملے جاری ہیں،امریکی فوج نے ایران کی بحریہ کے 150 سے زائد جہاز تباہ کر دیے، ایرانی میزائلوں کی مینوفیکچرنگ سائٹس کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ایران میں اب تک 11,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکا اور ایران میں ثالثی کے عمل میں قطر شریک نہیں ہے، ترجمان قطری وزارت خارجہ
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا اور ایران میں ثالثی کے عمل میں قطر شریک نہیں ہے، ہماری توجہ اپنے وطن کے دفاع پر مرکوز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فریقین، ثالثوں اور خطے کے دیگر کرداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہونگی، مستقل امن و استحکام کا باعث بنیں گی۔
ترجمان کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری نے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، قطر کی مسلح افواج نے تقریباً 90 فیصد حملوں کو ناکام بنایا، یہ واضح ہو گیا کہ قطر کوئی آسان ہدف نہیں ہے۔
جوبرطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال پارہے وہ امریکا سے تیل خریدیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبرطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال پا رہے وہ امریکا سے تیل خریدیں، جو ایسا نہیں کرتے وہ ممالک خود اپنی حفاظت اور وسائل کے حصول کے لیے ہمت پیدا کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا ان کیلئے موجود نہیں ہو گا جیسے وہ امریکا کیلئے موجود نہیں تھے، ایران اب بنیادی طور پر کمزور یا تباہ ہو چکا ہے، مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، باقی ممالک کو خود اپنی توانائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، فرانس نے اسرائیل جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دی، فرانس نے ایران کے خلاف کارروائی میں بالکل بھی مدد نہیں کی، امریکا ان کا یہ رویہ کبھی نہیں بھولے گا۔
ایران کا 60 فیصد افزودہ یورینیم اب بھی محفوظ ہے، امریکی سائنسی جریدے کا دعویٰ
امریکی سائنسی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا 60 فیصد افزودہ یورینیم اب بھی محفوظ ہے۔
امریکی سائنسی جریدے کےمطابق گزشتہ سال حملےسےپہلے ایران ممکنہ طور پر ایٹمی مواد اصفہان منتقل کرچکا تھا، 9 جون کو ایک گاڑی 18 کنٹینرز کےساتھ نطنز پلانٹ سے نکلی تھی۔
سائنسی جریدہ کی جانب سےکہاگیا ہےکہ سیٹلائٹ تصاویرمیں نظر آنےوالےکنٹینرز ایٹمی مواد محفوظ کرنے کیلئےاستعمال ہوتے ہیں،60 فیصد افزودہ یورینیم کو 10 دن کےاندر ایٹمی ہتھیاروں کےدرجے تک افزودہ کیاجا سکتا ہے۔
پینٹاگون کی جنگ سے پہلے سیکرٹری آف وار کی سرمایہ کاری کی تردید
پینٹاگون نے جنگ سے پہلے سیکرٹری آف وار کی سرمایہ کاری کی تردید کردی۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنل کےمطابق خبرمیں کیےگئےدعوے حقائق پر مبنی نہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،،یہ الزام سراسر جھوٹا اور من گھڑت ہے،ایسی غیر مصدقہ رپورٹس عوام کو گمراہ کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس لیے خبر فوری طور پر واپس لی جانی چاہیے۔
واضح رہےکہ برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیرِ دفاع کے ویلتھ مینیجر نےجنگ سے چند ہفتےقبل بلیک راک سےدفاعی شعبے کے ایک فنڈ میں بڑی سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطہ کیا تھا،2 کمپنیوں کے شیئرز دستیاب نہیں تھے اس لیے سرمایہ کاری نہ ہوسکی۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق امریکا نےاصفہان پربنکربسٹربم گرائے،اصفہان میں اسلحہ ڈپو پر907 کلوگرام وزنی بم گرایا گیا،حملے میں بڑی مقدار میں پینی ٹریٹر اسلحہ استعمال کیا گیا،صدر ٹرمپ نےاصفہان پر بمباری کے بعد دھماکوں کی فوٹیج بھی شیئر کردی۔
بلوم برگ نے تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا
امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نےتیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے ایران سے امریکا اسرائیل کی جنگ طویل ہونے کی صورت میں عالمی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا انتباہ بھی کردیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل سپلائی میں یومیہ تقریباً 11 ملین بیرل کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے
رپورٹ کےمطابق یورپ میں ڈیزل کی قلت کےخطرات بڑھ گئے،عالمی مہنگائی میں اضافہ اور معیشتوں پر دباؤ تیز ہورہا ہے،کئی ممالک نے ایندھن بچانے کے اقدامات اور راشننگ شروع کردی ہے،بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب اوریو اے ای متبادل راستوں سے سپلائی بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،بحران سے نمٹنے کیلئےعالمی ذخائر بھی استعمال کیےجارہےہیں لیکن یہ حل مستقل اور پائیدار حل نہیں۔
بلوم برگ رپورٹ کےمطابق ایل این جی سپلائی متاثر،گیس بحران کے خدشات بھی بڑھ گئے،کئی ممالک نے ایندھن بچانے کے اقدامات اور ریشننگ شروع کردی،طویل جنگ کی صورت میں عالمی معیشت کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، طلب کم کرنے کیلئے قیمتوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔
صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر آمادہ، امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہیں۔
ٹرمپ نےمشیروں کوبتایا کہ وہ آبنائے ہرمزکھلوائے بغیرتنازع ختم کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ نےفیصلہ کیا کہ فی الحال ایرانی بحریہ اورمیزائل ذخیرے کو ختم کرنے کے اپنے اہداف پر توجہ دی جائے۔
سرکاری عہدیدارکےمطابق ٹرمپ نےکہا عالمی گزرگاہ کھلوانے کیلئے فورسز بھیجتے ہیں تو تنازع چھ ہفتوں سےبڑھ جائےگا،اہم گزرگاہ کھلوانے کیلئے ایران پرسفارتی دباؤ ڈالا جائےگا،بصورت دیگر یورپی اور خلیجی قیادت پر زور دیا جائے کہ وہ عالمی گزرگاہ کھلوانے کی قیادت کریں۔
دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت جاری ہے،صوبہ ہرمزگان میں کارگو کشتی پر حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے،اصفہان،نجف آباد،مبارکہ،کاشان اورشہرضا پر بھی بمباری کی گئی،ایران میڈیا کےمطابق مختلف مقامات میں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھاگئے۔
ایران کابھی جوابی وار،صیہونی ریاست پر میزائل داغ دیے،شارجہ میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا،ٹیلی کام کمپنی کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا،دبئی میں ڈرون کاملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے،دبئی ساحل کےقریب کویتی آئل ٹینکر پرپروجیکٹائل کاحملہ،جہازمیں آگ بھڑک اٹھی،یوکےمیری ٹائم ایجنسی کے مطابق جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔
اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت جاری
اصفہان،نجف آباد،مبارکہ ،کاشان اور شہرضاپر بمباری
مختلف مقامات میں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھاگئے،ایرانی میڈیا
بعض صنعتی اور سیکیورٹی تنصیبات کونقصان پہنچنے کی اطلاعات
صوبہ ہرمزگان میں کارگو کشتی پر حملے میں 8افراد جاں بحق
امریکی خام تیل 3.40 فیصد اضافے سے 106 ڈالر فی بیرل ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل 3.40فیصداضافےسے106ڈالرفی بیرل ہوگیا،برینٹ کروڈ 0.19 فیصد اضافے سے 112 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب ایران نےمیزائلوں اورڈرونز سے خطے میں امریکا کے 5 فوجی اڈوں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز،ڈرون تنصیبات اور مختلف مقامات پر موجود امریکا اور اسرائیل کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کے پاس اب امریکایا اس کے اتحادیوں کو دھمکی دینے کی صلاحیت نہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہے، اچھی پیش رفت ہو رہی ہے،جو کچھ عوام میں کہا جاتا ہے وہ نجی ملاقاتوں سے مختلف ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناتھا کہ ایران کے پاس اب امریکایا اس کے اتحادیوں کو دھمکی دینے کی صلاحیت نہیں،صدر ٹرمپ پہلے دن سے امریکا کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ایران کی نیوی ،فضائی اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کردیا،ایرانی حکومت کے لیے حقیقی معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے وہ جوہری عزائم کو مستقل طور پر ترک کردے،اہداف کے حصول تک آپریشن ایپک فیوری جاری رہے گا،چند روز میں آبنائے ہرمز سے مزید 20 آئل ٹینکرز کے گزرنے کی توقع ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ٹرمپ، جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ایرانی اسپیکر کے بارے میں ایک ہفتے بعد بتاؤں گا،تب تک ہم بہت کچھ جان لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں رجیم چینج ہوگیا ہم نئے گروپ سے بات کررہے ہیں،اسرائیلی ریفائنری پر ایرانی حملے کا جواب آپ تھوڑی دیر میں دیکھ لیں گے،جلد یہ جان لیں گے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر تعاون کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے بات چیت ہوئی،نہیں معلوم ایران میں اس وقت کون حکمرانی کررہا ہے،آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت کو تسلیم کرنا قابل قبول ہے،ایران نیوکلیئر ہتھیار حاصل کر کے دنیا کو دھمکانا اور بلیک میل کرنا چاہتا ہے،ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو دہشت گردی کی حمایت اور پڑوسیوں کو دھمکانا بند کرنا ہوگا،عسکری کارروائیاں ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے متعلق اقدام کرینگے،آبنائے ہرمز کی بندش سے اتحادیوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہیں،نیٹو کا رویہ تشویشناک اور مایوس کن ہے،افسوس ہے کہ اسپین نے ہمیں اپنے اڈے استعمال کرنے سے منع کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا،جنگ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی،ایرانی عوام کی عزت اور مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے،آج ایران دنیا کے سامنے روشن موتی کی طرح چمک رہا ہے،ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے۔
عرب میڈیا
ایران نے 30روز میں خلیجی ممالک پر 5ہزار200حملے کئے،سعودی عرب نے 57میزائلوں اور 1006ڈرونز کو روکا،کویت پر ایران کی جانب سے 309بیلسٹک میزائل داغے گئے،کویتی فوج نے 616ڈرون حملوں کو ناکام بنایا،قطر پر ایران نے 206میزائل اور90ڈرونز داغے،بحرین نے 174میزائل اور 391ڈرون مار گرائے،یواے ای نے 413میزائل اور 1914ڈرونز کو روکا،ایران نے سلطنت عمان پر19ڈرون حملے کئے۔
معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے مراکز تباہ کریں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے مراکز تباہ کریں گے۔
سوشل میدیا پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا ایران میں اپنی فوجی کارروائیاں ختم کرنے کے لیے ایک نئی اور زیادہ معقول قیادت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔ اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ طے نہ پایا اور آبنائے ہرمز فوری طور پر کاروبار کے لیے کھولی نہ گئی۔ تو ہم ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے مراکز۔ تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کردیں گے۔ ان تنصیبات کو ہم نے دانستہ طور پر اب تک نہیں چھیڑا۔
ایران نے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی
ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شدید زخمی تھے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایرانی دفترخارجہ نے امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی کی تصدیق کردی
ایرانی دفترخارجہ نے امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی کی تصدیق کردی۔
ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا کے ساتھ کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے تاہم امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہر جگہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا، امید ہے متحدہ عرب امارات ایرانی شہریوں کے ساتھ دور اندیشی سے پیش آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں ایران کے سفیر بیروت میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، روس یوکرین جنگ اور امریکا ایران جنگ کا کوئی موازنہ نہیں بنتا۔
قبل ازیں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔ ایران نے کئی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی،جہاز گزرنے میں ایرانی اسپیکر کی اجازت شامل تھی۔












