وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ایل این جی15ڈالرمیں خریدکرڈیڑھ ڈالرمیں گیس فراہم کی جارہی ہے،اس قدرنقصان میں24گھنٹے گیس فراہم نہیں کی جاسکتی، لہٰذااس سال بھی موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
ایم ڈی سوئی ناردرن عامرطفیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہایل این جی امپورٹ کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری چلے۔
انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن نےجدیدشکایات مرکزقائم کردیاہے،اب صارفین کی شکایات ہفتےکےساتوں دن سنی جائیں گی،شکایات کےفوری ازالےکےلئےجدیدسافٹ ویئردےدئیے گئےہیں۔
اس موقع پرایم ڈی سوئی ناردرن عامرطفیل نے کہا کہ گیس چوری اورلیکیج پربھی بطورخاص توجہ دی جارہی ہےجبکہ شکایات مرکزمینجمنٹ کی براہ راست نگرانی کام کریگا۔