عام انتخابات میں ورکرزکی مصروفیات کےباعث تحریک انصاف نےانٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرنےکااعلان کردیاکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل جاری رہے گا۔
پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کرنےکا فیصلہ عام انتخابات میں ورکرزکی مصروفیات کےباعث کیا نیا شیڈول آنےتک کاغزات نامزدگی جمع کرانےکاعمل جاری رہے گاآج رات دس بجےتک کاغذات نامزدگی جمع کرائےجاسکیں گےاب تحریک انصاف اپنے انٹرا پارٹی انتخابات، عام انتخابات کے بعد منعقد کرے گی۔
پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی چیف آرگنائزر کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی ممبران نے عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔
پی ٹی آئی عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کرے گی پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کہتے ہیں جس دفتر میں بھی ورکرز کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے بلایا جاتا ہے وہ دفتر سیل کردیا جاتا ہےانٹرا پارٹی انتخابات کسی مناسب وقت پر کرائیں گے۔