امریکی عدالت نے ایلون مسک کی چھپن ارب ڈالرز تنخواہ کو سمجھ سے بالا تر قرار دیتے ہوئے ادائیگی روک دی۔
عدالت نے کہا اتنی بڑی تنخواہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ زیادتی ہے۔56 ارب ڈالر تنخواہ سمجھ سے باہر ہے،ڈائریکٹرز نے ایلون مسک سےمتاثرہوکر تنخواہ مقرر کی۔
ٹیسلا کے بورڈ آف گورنرز نے سی ای او ایلون مسک کی تنخواہ لگ بھگ چھپن ارب ڈالر مقرر کی تھی جس کے خلاف ایک شیئر ہولڈر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔