نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کے 78 اجلاس میں اہم تقریرسے پہلے امریکہ میں پاکستانی سفیر سردارمسعود خان کی سما سے خصوصی گفتگو ہوئی ہے
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے بھارتی دہشت گردی کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔جب ہم بات کرتے تھے تو ان کی اتنی پزیرائی نہیں ہوتی تھی۔
سردار مسعودخان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے ہیں بھارت میں انتہا پسندی پوری دنیا کامسئلہ ہےکشمیر پرہمارا اصولی موقف ہے،کشمیر میں مظالم کو اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک کو بتانا چاہتے ہیں۔افغانستان میں استحکام ہےتو پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کو واپس جانا چاہیے، پاکستان پچھلی دہائیوں میں کشمیرپراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔