پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
،بلاکانشان چھن جانے پرتحریک انصاف نے اپنےحمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فہرستیں سوشل میڈیا پرشائع کیں ہیں۔لاہور کےتمام قومی وصوبائی حلقوں کےحمایت یافتہ امیدواروں کےنام سامنےآگئے۔
فہرست کےمطابق این اے117میں علی اعجازبٹر،این اے118میں عالیہ حمزہ،این اے 119میں شہزادفاروق اوراین اے120میں عثمان حمزہ اعوان،این اے121میں وسیم قادر جبکہ این اے122میں لطیف کھوسہ کی حمایت کی جائےگی۔
این اے 123میں افضال کریم پھاہٹ جبکہ این اے 124 میں ضمیرجھیڈو ایڈووکیٹ امیدوارہوں گے جبکہ این اے125میں راناجاویدعمراوراین اے126میں ملک توقیر کھوکھر کی حمایت کی جائےگی۔
این اے127میں ظہیرباس کھوکھرجبکہ این اے128میں سلمان اکرم راجہ کی حمایت کی جائےگی،این اے129سےمیاں اظہر اور این اے130سےڈاکٹر یاسمین راشد امیدوارہوں گی۔