پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے علاقے حسن ابدال میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حسن ابدال سے باپ اور بیٹی کو ٹکٹ جاری کر دیاہے ، سابق رکن اسمبلی میجر طاہر صادق این اے 49 سے الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ ان کی بیٹی ایمان طاہر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک صوبائی نشستوں پر امیدواروں کےنام سامنےنہ آ سکے،صوبائی نشستوں پربھی ان کی اہلیہ اورصاحبزادےدونوں نےکاغذات جمع کرائےہیں۔