پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے آلراؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ کا شکار ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں پہلے میچ میں آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔
تاہم، پہلے میچ سے قبل کیویز ٹیم کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے کیونکہ اہم آلراؤنڈر مچل سینٹنر کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم کی جانب سے مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اب اپنے گھر روانہ ہوں گے۔