پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔
منگل کے روز سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے جیل ٹرائل کے دوران اڈیالہ جیل میں کیس سماعت کی جس کے دوران سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور اقبال کاکڑ،عمر سجاد بھی پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکلاء صفائی اور ملزمان کو نکاح ، طلاق ،نئی اور پرانی کی شکایت کی نقول فراہم کی گئیں اور بعد ازاں کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے اختتام پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی حاضری لگائی گئی۔