نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی اور کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت یوریا کھاد کی دستیابی پر اجلاس ہواوزیراعظم نے کہا ملک بھر میں یوریا کھاد ضرورت کے مطابق دستیاب ہےملک بھرمیں یوریا کھاد کی کسانوں تک ترسیل آسان بنائی جائےکھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی کر دی۔
وزیراعظم نے کہا وفاقی وزارتیں صوبوں کو کھاد کی پیداوار اور دستیابی کے اعدادوشمار دیں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائےکسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔